23 مارچ
(جشنِ جمہوریہ پاکستان کے موقع پر لکھی گئی)
"خوشا یہ ساعتِ رنگیں خوشا یہ روزِ طرب
ستم کشو! نئی منزل کا احترام کرو
اداس چہروں سے گردِ ملال دھو ڈالو
ملول روحوں کو ہنس ہنس کے شاد کام کرو
درونِ خانہ گھنی ظلمتیں سہی لیکن
بڑے خلوص سے تزئینِ سقفِ و بام کرو
چراغ ہوں کہ لہو ہو کہ آنسوؤں کی لکیر...