ایک بزرگ دوست کے لئے
مجھے معلوم تھا
میری باتیں تمھیں سن رسیدہ لگیں گی
مجھ پہ اکثر یہ الزام لگتا رہا ہے
کہ میں کم سنی میں، بڑی عمر کی گفتگو کر رہا ہوں
اور کئی لوگ تو اس کو شہرت کمانے پہ محمول کرتے رہے ہیں
انہیں کیا خبر؟
میں نے ان چند برسوں میں کتنا سفر طے کیا ہے
عمر کو۔ ۔ ۔ ۔ روز و شب اور مہ و...