مطلب یہ ہے کہ جس آدمی کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے قرب حاصل کرنا ہو اور رحمت خدا وندی سے زیادہ حصہ چاہتا ہو، وہ ملاقات کے وقت سلام میں پہلے کرے، وہ دوسرے کی بہ نسبت اللہ تعالیٰ کی رحمت کے زیادہ قریب ہوگا، دونوں روایات میں ابتدا بالسلام کو رحمت سے قرب حاصل کرنے کا سبب بتلایا گیا ہے، جس سے سلام کی...