نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    انٹرویو یاز بھائی کا انٹرویو

    یاز صاحب، جہاں تک مجھے یاد ہے آپ "وَن اردو" پر تھے، میں بھی آپ سے پہلے وہیں تھا۔ وہاں سے کچھ اور دوست بھی ادھر آئے جیسے فرخ منظور (سخنور)، زونی (اشتباہ نظر)، ماظق، اور شاید عبداللہ صاحب بھی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ میں بھی آپ کو دس گیارہ بارہ سال سے جانتا ہوں یا کم از کم واقف ہوں لیکن اس کے...
  2. محمد وارث

    پاکستان : عام انتخابات 2018 (الیکشن)

    متن کے مصنف سے ضرور رابطہ کرتا اگر آپ نے مصنف کے متن میں تحریف کر کے اور اسے جلی نہ کر کے اپنا نکتہ نظر اس میں زبر دستی نہ گھسیڑا ہوتا۔ جہاں تک سیلف ایکسپلنیٹر ی کی بات ہے تو آپ کہنا چاہ رہےہیں کہ خدانخواستہ نواز شریف کا یا میرا یا محترم الف نظامی کا کزن کوئی ریپ جیسا یا کوئی اور جرم...
  3. محمد وارث

    تابش بھائی کا انٹرویو

    کہتے ہیں کہ جس طرح مولانا مودودی نے ایک دو نسلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا تو وہ اگر اپنی سلجھی ہوئی اور پڑھی لکھی جماعت صرف رفاحی اور اصلاحی جماعت ہی رکھتے نا کہ سیاسی تو وہ زیادہ کارگر ہوتی، کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں۔ :)
  4. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    حالانکہ میں یہ سمجھا تھا کہ اگر جوانی میں پکوڑے پسند رہے ہوں تو چالیس سال کی عمر کے بعد "شادیاں" ہو جاتی ہیں۔ صرف ایک شادی کا تو اس تحقیق میں دور دور تک ذکر نہیں۔ :)
  5. محمد وارث

    پاکستان : عام انتخابات 2018 (الیکشن)

    ساری بات اپنی جگہ لیکن جس جملے کا میں نے اقتباس لیا ہے اور جس کو آپ نے جلی کیا ہے (اصل تحریر میں یہ جملہ بولڈ نہیں ہے)، اس سے کیا ثابت ہوتا ہے یا آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آپ کی بات درست ہے انصاری صاحب، میرے ترجمے میں واقعی کافی مسائل ہیں، اور یہ ترجمہ شاید اس وقت کا ہے جب صرف ذوق و شوق ہی سے ترجمہ کر دیا کرتا تھا۔ :)
  7. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    چالیس سال کی عمر اور "شادیاں" یعنی جمع کا صیغہ کیا خوبصورت امتزاج ہے واللہ۔ :)
  8. محمد وارث

    محفلین کے انٹرویو

    خان صاحب آپ کے ان "ہلہ شیری" دینے والوں کمنٹس پر میں اپنا تبصرہ محفوظ رکھتا ہوں۔ معشوقاؤں کا تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن بیویوں کے حوالے سے میں پہلے ہی بہت بدنام ہوں اور کوئی الٹا سیدھا تبصرہ کر کے مزید نہیں ہونا چاہتا۔ :)
  9. محمد وارث

    محفلین کے انٹرویو

    خصوصیات تو ساری آپ ہی کی ہیں یا پھر کوئی اور بھی چھپا رستم ہے یہاں! :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    منم آں نہالِ خوبی، کہ بہ ایں شکستہ حالی بہ تلاشِ سایہ ہر کس، بہ کنارِ من بیاید جناب نصیر تُرابی صاحب (کراچی) میں وہ نیک طینت، فائدہ مند، خوبیوں والا درخت ہوں کہ میری اس ساری شکستہ حالی کے باوجود، جس کسی کو بھی (چلچلاتی اور کڑی دھوپ میں) سائے کی تلاش ہوتی ہے وہ میرے پہلو میں آ جاتا ہے۔
  11. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    چلو جی، ہمارا شہر بھی کسی کام میں "اول" تو آیا۔ :)
  12. محمد وارث

    نبیل بھائی کا انٹرویو

    یہ فارسی میں باہمی "دل لگی" ہے۔ :)
  13. محمد وارث

    نبیل بھائی کا انٹرویو

    من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو۔ :)
  14. محمد وارث

    محفلین کے انٹرویو

    ٹھیک ہے آپ کے سر پر شادی سوار ہے خان صاحب لیکن شیروانی صرف شادی کے لیے ہی نہیں ہوتی یا پھر ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ہمارے سیاستدان جو حلف کے لیے شیروانی پہن کر جاتے ہیں وہ وزارتِ عظمی ٰ اور وزارتِ اعلیٰ کو بھی اپنی بیوی ہی سمجھتے ہیں۔:)
  15. محمد وارث

    نبیل بھائی کا انٹرویو

    شکریہ صاحب، اور ہاں "رو نمائی" کے لیے خصوصی شکریہ، بس وار ی صدقے ہی جا سکتے ہیں۔ :)
  16. محمد وارث

    نبیل بھائی کا انٹرویو

    موقع محل سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے ایک سوال میرا بھی برادرم نبیل: میں بھی چونکہ گیارہ سال سے یہاں ہوں اور آپ کے ساتھ کئی برس تک کام کرنے کا موقع بھی ملا، تو بعض دفعہ مجھے لگا کہ آپ فوری اور شدید غصے میں آ جاتے ہیں اور آپ کے کچھ فیصلےimpulsive ہوتے ہیں؟ کیا واقعی کچھ ایسا ہے یا میرا گمان ہی ہے؟ :)
  17. محمد وارث

    تعارف احسان الٰہی احسان

    خوش آمدید احسان الہیٰ صاحب محترم۔
  18. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    آپ اے خان صاحب کو بد دعائیں تو نہ دیں صاحب! :)
  19. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    چلیں شادیوں کے ساتھ ساتھ تیل کے کنوئیں بھی مل جائیں گے۔ :)
  20. محمد وارث

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    ارہر کی دال کے شوقین خواتین و حضرات کے لیے رشید احمد صدیقی مرحوم کی ایک لاجواب تحریر "ارہر کا کھیت" کا مطالعہ سود مند ثابت ہوگا، انشاءاللہ۔ افسوس علیحدہ سے آن لائن مضمون تو نہیں مل سکا لیکن ان کی کتاب "مضامینِ رشید" ریختہ پر موجود ہے جس میں سے یہ پڑھا جا سکتا ہے۔
Top