نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    عالمی ادارہ اردو بیسٹ پوئٹری میں مجھ سے پوچھے گئے سوالات

    دائم صاحب السلام علیکم ! ما شاء اللہ عمدہ اور مفصل جوابات ہیں -طوالت کے سبب ابھی پورے نہیں پڑھ سکا لیکن ان شاء اللہ پڑھوں گا -میں بہت عرصے سے تنقید کی جامع اور مانع تعریف تلاش کر رہا تھا -میرا وجدان اور قیاس مجھے یہی مضمون سجھا رہا تھا کہ جو تعریف آپ نے پیش کی ہے مگر جب تنقیدنگاروں کو...
  2. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    الف عین صاحب مجھے معلوم تھا کہ آپ میری تجویز سے اختلاف کریں گے - آپ کی رائے راجح اور افضل ہے کہ بیخودی کی " ی " نہیں گرنی چاہئے-جمہور شعرا بھی بیخودی کی "ی" کے اسقاط کے حق میں نہیں لیکن اگر روانی مجروح نہیں ہورہی تو گرانے میں کیا حرج ہے-دیکھئے غالب نے بھی بیخودی کی "ی " دبائی ہے اور روانی...
  3. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    السلام علیکم شاہنواز نور بھائی آپ کی غزل عمدہ ہے -ایک مصرعہ بس وزن سے خارج ہے : جنوں کا زور تھا وہ بے خودی کا عالم تھا بے خبر جیتے رہے اپنی خبر ہونے تک اس شعر کا مصرع اولیٰ -اس کو یوں کہیں تو وزن میں آجائے گا : عالمِ بے خودی تھا' زورِ جنوں تھا' ہم تھے (/اور ہم ) یاسر
  4. یاسر شاہ

    تعارف میرا تعارف

    السلام علیکم اور خوش آمدید انیس صاحب !
  5. یاسر شاہ

    خاموش ہیں ششدر ہیں پریشان بہت ہیں- فرحان محمد خان

    اچھی غزل ہے فرحان بھائی - انیس بھائی یہ سرقہ نہیں توارد ہے -دراصل یہ مطلع مطالعے کی دین ہے- یاد داشت (long term memory) سے کاغذ پہ منتقل ہوگیا- اس حوالے سے یہ مضمون پڑھنے لائق ہے : Sarwar Alam Raz Sarwar -- Articles | ادبی مضامین اس مطلع کو نکال دیں غزل سے -
  6. یاسر شاہ

    چناب کلب فیصل آباد ایک خوبصورت میٹنگ

    بردار عزیز شاہ زمان السلام علیکم اور خوش آمدید لکھتے رہیے آپ میں ماشاء اللہ صلاحیت ہے لکھنے کی -بس نظر ثانی ضرور کریں بقول سرور عالم صاحب لکھنے کے بعد اپنی کاوش کو دشمن کی نگاہ سے دیکھا جائے اور بقول الف عین صاحب پرائی (دوسرے کی )کاوش سمجھ کے دیکھا جائے - تقریباً دونوں باتیں ایک ہی بات ہیں -...
  7. یاسر شاہ

    ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں

    برادرم باقی تین اشعار الگ پیش کرتے تو زیادہ بہتر تھا -ابھی یوں لگتا ہے الف عین صاحب نے پانچوں اشعار پاس کر دیے ہوں -بہرحال : ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں کر گئے ہو بے تاب آنکھوں کو "بےتاب" کی "بے " دب رہی ہے -مناسب نہیں -یوں کر سکتے ہیں : ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں دے گئے اضطراب آنکھوں کو ہوش...
  8. یاسر شاہ

    شے تمام اور ہستئِ لا شے تمام ٭ راحیل فاروق

    جزاک اللہ میں نے یہ لنک بک مارک تو کر دیا ہے لیکن وہی والدہ والی بات: والدہ یہ اس لئے تو کہتی ہیں کہ ہم اپنی محبوبہ کو لے کر الگ ہوگئے -
  9. یاسر شاہ

    شے تمام اور ہستئِ لا شے تمام ٭ راحیل فاروق

    السلام علیکم ! صاحبِ کلام اگر خود ہوتے تو دو ایک اشکال رفع ہوجاتے - اب ہیں نہیں تو کیا کہیے بجز تعریف کہ بقول جون :" جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے "- دو ایک شعر اچھے ہیں اس شعر سے جگر یاد آگئے : محتسب یہ خون ہے یہ خون ہے بندہ پرور بندہ پرور مے تمام (راحیل ) اے محتسب نہ پھینک ارے محتسب نہ پھینک...
  10. یاسر شاہ

    آخرت کا بنک اکاوٗنٹ

    بہت اچھی سبق آموز تحریر ہے لیکن یہ شماریات کم از کم میرے ناقص مطالعے سے نہیں گزریں کہ ایک جھوٹ کے بدلے بیس نیکیاں برباد ہو جائیں اور غیبت کی صورت میں دس دس نیکیوں اور گناہوں کا تبادلہ ہو -از راہ کرم اگر کوئی حوالہ ہو تو پیش کیجئے گا -
  11. یاسر شاہ

    مقصدِ تخلیق

    مختصر مگر پراثر -جزاک اللہ
  12. یاسر شاہ

    ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں

    اشعار بطور اشعار مجھے تو درست لگے-دیکھئے کیا فرماتے ہیں محترمی الف عین صاحب -
  13. یاسر شاہ

    ذرا جی کر تودیکھیں! از سحرش سحر

    "سر" سے پہلے "یا " لکھ دیں -میں سر نہیں یاسر ہوں -:LOL:
  14. یاسر شاہ

    ذرا جی کر تودیکھیں! از سحرش سحر

    السلام علیکم ! اچھی تحریر ہے بلکہ اچھی تحریک ہے -جزاک اللہ لوگ نہ جانے کیوں تبصرہ نہیں کرتے -آتے ہیں پڑھ کے گزر جاتے ہیں جنوں بھوتوں کی طرح -کئی تحاریر اس طرح بلا تبصرہ موجود ہیں - تحریر اچھی لگے تو حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے' نہ لگے تو مفید مشورے یا صحتمند تنقید ہو -غرض کچھ تو ہو- ایک جگہ...
  15. یاسر شاہ

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    چلیں جی بحث ختم -آج انڈیا پاکستان دونوں جگہ جمعہ ہے -کچھ دیر میں جمعہ نماز بھی ہے - سب مسلمان وہاں کے بھی یہاں کے بھی تیّار ہو کے مسجد کو جائیں گے - کیا حسن اتفاق ہے-آپ کی نذر اپنا ایک اور شعر : آپ ہیں سخت مبلّغ ہمیں کہنے دیجے ہم کو جمعے کا مسلمان تو رہنے دیجے
  16. یاسر شاہ

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں تو کہتے ہیں کہ آج بزم میں کچھ فتنہ و فساد نہیں (غالب)
  17. یاسر شاہ

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    میرا ذوق ہے کہ میں "لواطت "لفظ کے استعمال کو بےادبی سمجھتا ہوں کیونکہ اس لفظ سے یہ قبیح 'شنیع اور غلیظ فعل نبی لوط علیہ السلام کے نام سے مشتق (derive)ہو رہا ہے -
  18. یاسر شاہ

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    آپ کے تعارفی کیفیت نامے کی نذر ایک شعر: "اردو ادب کا ادنیٰ طالب علم اور خادم جو اردو کی عالم گیر خوشبو،محبت کا پیغام عام کرنا چاہتا ہوں۔ صلح کل کا نظریہ اپنا شعار ہے۔" آپ کہتے تھے ہم ہیں صلح کل واہ صاحب کھلائے خوب ہیں گل
  19. یاسر شاہ

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    السلام علیکم دیکھئے محترمی حالات کبھی آئیڈیل نہیں رہے -میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں اضطرار کا مفروضہ : تقسیم سے پہلے بھی اکابر علماء نے مسلم لیگ کا ساتھ یہ کہہ کر دیا تھا کہ مسلم لیگ اگر کانی ہے کانگریس اندھی ہے اور اندھوں میں کانا راجا - باقی ذاتی افعال کو رہنے دیجئے پاکستان بہر حال اسلامی...
Top