نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد محمد یعقوب آسی بھائی کو تین ہزار پیغامات مبارک

    یہ محبتوں کا منصب ہے، جناب نایاب! سب کی مشترکہ محبتوں کا۔ اور بادشاہوں کے زمانوں کے ملتے جلتے ناموں والے کتنے ہی ’’۔۔۔ ہزاری‘‘ منصبوں پر بھاری ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    وہ لطیفہ یاد آگیا صاحب! ’’دامن بیار‘‘ والا۔
  3. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    بِلا تبصرہ ۔۔۔ آپ چاہیں تو ’’ب‘‘ پر زبر پڑھ لیں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد محمد یعقوب آسی بھائی کو تین ہزار پیغامات مبارک

    اس میں آپ سب کا حصہ ہے۔ خاص طور پر ان دوستوں کا جنہوں نے سوالات کی وہ بارش کی وہ بارش کی کہ اس فقیر کو کچھ نہ کچھ عرض بھی کرنا پڑا، اور پھر کہیں وضاحت، کہیں مدافعت اور کہیں کہیں جوابی سوال بھی۔ میرے جس جس دوست کا جتنا جتنا حصہ ہے، وہ الگ کر لیجئے۔۔۔ کہ یہ فقیر سبک دامانی سے چلتا رہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    اور ۔۔۔ اس کے ساتھ یہ بھی نوٹ کیجئے گا کہ اردو محفل پر ہماری جسارتوں کی تعداد ٹھیک تین ہزارہو گئی ہے۔:bee: مدیحہ گیلانی :bee:
  6. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    مدیحہ گیلانی اِس افسانے کو ضرور پڑھئے گا۔
  7. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    ہم نے کب کہا؟ خاتون! کہ ۔۔ ۔۔ ۔۔ :bee:
  8. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا! عزیزہ عائشہ عزیز۔ گل بانو کےیہاں قینچی اور تلوار دونوں (اچھے معانی میں) بہم ہو گئے ہیں۔:best:
  9. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    واہ! کیا معصومیت ہے! :chicken2:
  10. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    احباب کو مطلع ہو کہ یہ گل بانو کا پہلا افسانہ ہے، اور ان کی مضبوط فن کارانہ صلاحیت کا مظہر بھی۔ اس سے پہلے گل بانو کے ’’شذرات‘‘ قارئین سے داد پا چکے ہیں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    واہ، یہاں تو خاصی بہتری ہو گئی جناب۔ الف عین صاحب کو دکھا لیجئے گا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    ابھی ایک شعر (امجد اسلام امجد کا) نظر سے گزرا ۔۔۔ لفظی صناعی کی بہت عمدہ مثال ہے اگر وہ زور و زر سے بھی نہ مانے تو اس کے سامنے زاری نہ کرنا لطف لیجئے، لفظوں کا بھی اور معانی کا بھی!
  13. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    جتنی اچھی اور مترنم بحر آپ نے منتخب کی، اس میں شعر بھی ویسے اچھے آنے چاہئیں تھے۔ متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن خبرِ تحیّرِ عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی نہ تو تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہی چلی سمتِ غیب سے اک ہوا کہ چمن سرور کا جل گیا مگر ایک شاخِ نہالِ غم جسے دل کہیں سو ہری رہی...
  14. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    ۔۔۔ یہ شمال جنوب والا تو گستاخی معاف! لفظی ہیر پھیر ہے۔ لفظی بازی گری شعر گوئی کا ایک بہت مؤثر اور کامیاب حربہ ہو سکتا ہے، اگر آپ معانی کی بھی ویسی پرتیں بنا سکیں۔ نہیں تو اس سے احتراز بہتر ہے۔ ۔۔۔ مقطع میں اپنا پورا نام استعمال کرنے کوشش میں آپ کا شعر عجزِ بیان کا شکار ہو گیا۔
  15. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    ۔۔۔ نگاہِ دل سے شاعر کی اغلب مراد یہ ہے کہ ’’میرے دل میں بسا ہوا ہے‘‘۔ ’’نگاہِ یار‘‘ کا اس خاص سیاق و سباق میں محل نہیں بنتا۔تاہم عجیب سی صورت بنتی ہے کہ چہرہ دل میں ہے اور دل ملتفت نہیں ہے۔ اسی مضمون کو کسی اور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کیجئے گا۔ ۔۔۔ حبیبِ خالقِ ملک و زر سے مراد اگر نبیٔ اکرم...
  16. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    ۔۔۔ ارے والی بات شاہد شاہنواز کی بالکل درست ہے۔ یہ ’’ارے‘‘شعر کا تاثر نہیں بننے دے رہا۔ اس شعر کی تلازماتی سطح بھی وہ نہیں بنی، یوں قاری کو اس میں مفہوم خود ’’ڈالنا‘‘ پڑ رہا ہے۔ توجہ فرمائیے گا۔ ۔۔۔ بول گیا اردو کا معروف محاورہ نہیں ہے۔ ’’کہہ گیا‘‘ بہتر ہوتا (بہ شرطِ اوزان)۔ اس شعر پر ذرا سی...
  17. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    ۔۔۔ سمندروں میں جواہر کی جستجو یا سمندروں کے جواہر کی جستجو؟ یہاں ’’کچھ‘‘ کا جواز یوں بنتا ہے کہ غوطہ زن کچھ نہ کچھ خاص وصف، جذبہ وغیرہ رکھتا ہے۔ اگرچہ شعر کی بیانیہ سطح بہت اعلٰی نہیں ہے۔’’بحرِ عشق کا غوطہ زن‘‘ ادا کرنے میں بھی ثقیل ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    بہ تکلف بنائی ہوئی غزل لگتی ہے، تاہم اچھی ہے۔ ۔۔۔ شاہد شاہنواز نے ’’نگاہِ قاتلِ روح و دِل‘‘ کو طویل قرار دیا، ایسی تراکیب اگر شعر میں کھُب کر آ رہی ہوں تو لطف دے جاتیں، بات وہی ہے سلیقے اور فن کاری کی۔ مجھے ذاتی طور پر یہ ترکیب یوں بھلی نہیں لگی کہ یہاں قتل ہونے کے لئے ’’روح و دل‘‘ کی بجائے کچھ...
  19. محمد یعقوب آسی

    محفلین کے ناموں کا تحفہ

    بہت عمدہ کام کیا ہے صاحب آپ نے! خوش رہئے۔
Top