کمپیوٹر سائنس کے طالب علموں کے لیے recursive پروگرامنگ کا موضوع عموما مشکل ثابت ہوتا ہے۔ یہ مشکل اس لیے ہے کہ یہ بظاہر دائری استدلال محسوس ہوتا ہے جو کہ سوچنے کا عمومی انداز نہیں۔ کمپیوٹر سائنس میں یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کسی مسئلہ کا حل منحصر ہوتا ہے اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بانٹ کر حل...