نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    دیوان میر حسن ڈاؤنلؤد کریں ۔

    اعجاز صاحب، میرے خیال میں تو جدید املا ہی ہونا چاہیے کیونکہ قدیم سے قدیم شاعر کا بھی جب دیوان آج کل چھپتا ہے تو اس کی املا جدید ہی ہوتی ہے البتہ قدیم الفاظ کو جوں کا توں رہنے دیا جاتا ہے۔ خیر، اعجاز صاحب آپ ہی پہل کریں تاکہ میں آپ کی پروف ریڈنگ سے کچھ سیکھ سکوں اور میرے پاس ورڈ کا سپیل چیکر بھی...
  2. فرخ منظور

    اردو محفل دیر سے کھلتی ہے

    اپنے براؤزر کی کیشے میموری تمام تر صاف کر لیں۔ پھر یہ مسئلہ نہیں آئے گا۔
  3. فرخ منظور

    اُٹھا کے آنکھ کو دیکھا جو دھیان سے اوپر - حکیم میر ضامن علی صاحب جلال لکھنوی

    بہت عمدہ انتخاب ہے کاشفی صاحب۔ میں نے غزل درست کر کے دوبارہ پوسٹ کر دی ہے۔ امید ہے ناگوارِ خاطر نہ ہو گا۔ اُٹھا کے آنکھ کو دیکھا جو دھیان سے اوپر تو پایا ان کو بہت لامکان سے اوپر کھڑے تھے وہ سرِبالیں مگر نہ دیکھ سکا نگہ نہ کی گئی مجھ ناتوان سے اوپر پڑے ہیں سوزجگر کے بیان سے چھالے زباں کے...
  4. فرخ منظور

    دیوان میر حسن ڈاؤنلؤد کریں ۔

    واہ واہ! بہت شکریہ شمشاد بھائی کیا بات ہے۔ لیکن ایک مسئلہ ہو گیا کہ آپ نے جوں کا توں ٹائپ کر دیا اس لئے جو الفاظ اب جدید املا میں لکھے جاتے ہیں وہ آپ نے ویسے ہی ٹائپ کر دیے مثلاً میں کی املا "مین" آپ نے لکھی ہے جبکہ درست "میں" ہے۔ اسی طرح نہیں کی املا "نہین" لکھی ہے۔ اب پروف ریڈنگ میں بہت مسئلہ...
  5. فرخ منظور

    ایک گذارش

    جیلانی صاحب، براہِ مہربانی تجاویز اور شکایات کو تجاویز و آرا کے زمرے میں بھیجا کریں۔ آپ کے پیغامات متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیے ہیں۔ آپ کے سوالات کے جوابات منتظمینِ اعلیٰ ہی دے سکتے ہیں۔
  6. فرخ منظور

    تعارف السلام علیکم

    اردو محفل میں خوش آمدید شمائلہ صاحبہ!
  7. فرخ منظور

    شاہ نیاز ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ھم ہیں - شاہ نیاز بریلوی

    فاتح صاحب اور وارث صاحب سے گزارش ہے کہ بتائیں کہ صاد سے شعر وزن میں رہتا ہے یا صیاد سے۔
  8. فرخ منظور

    شاہ نیاز ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ھم ہیں - شاہ نیاز بریلوی

    صاد سے شعر وزن میں نہیں رہتا۔ جب تک صیاد نہ پڑھا جائے ۔ ویسے بھی فرد پرندے کو بھی کہتے ہیں اس لئے صیاد ہی زیادہ بہتر ہے۔ حوالہ کرلپ http://oud.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=5853 فَرْد [فَرْد] (عربی) عربی زبان سے دخیل اسم ہے۔ اُردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا...
  9. فرخ منظور

    شاہ نیاز ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ھم ہیں - شاہ نیاز بریلوی

    قبلہ کیا غور فرمانے کے لئے کہہ رہے ہیں؟ میں نے تو بہت غور و خوض کے بعد ہی یہ تبدیلیاں جیلانی صاحب کے گوش گزار کی تھیں۔
  10. فرخ منظور

    دیوان میر حسن ڈاؤنلؤد کریں ۔

    معذرت چاہتا ہوں شمشاد بھائی۔ میری نظر آج ہی اس دھاگے پر پڑی۔ دراصل لوڈ شیڈنگ اکثر بہت سے دھاگے ہڑپ کر جاتی ہے۔ خیر میرے خیال میں آپ غزلیات کے لحاظ سے ہی پوسٹ کریں یعنی پہلی غزل پہلے اور دوسری بعد میں بس یہ دیکھ لیجیے گا کہ کتاب کی ترتیب اور آپ کی پوسٹنگ کی ترتیب ایک ہی ہو تاکہ پروف ریڈنگ کرنے...
  11. فرخ منظور

    نوائے دل نے کرشمے دکھائے ہیں کیا کیا - راج کمار قیس

    کیا خوبصورت غزل ہے۔ بہت خوب کاشفی صاحب۔
  12. فرخ منظور

    شاہ نیاز ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ھم ہیں - شاہ نیاز بریلوی

    جیلانی صاحب، قبلہ دیوان سے دیکھے بغیر تصحیح کر رہا ہوں۔ اس شعر میں آپ نے یہ کو یہہ لکھا ہے۔ دیکھا پرکھ پرکھ کر آخر نظر چڑھا یہہ گرنقد ہیں تو ھم ہیں نقاد ہیں تو ھم ہیں یہاں صیاد ہونا چاہیے۔ ہستی کے کاغذوں پر ہیں دستخط ھمارے گرفرد ہیں تو ھم ہیں صاد ہیں تو ھم ہیں اس شعر میں "تو" درج نہیں اور...
  13. فرخ منظور

    ہوگیا وجہ جنوں عشق کا چرچا مجھ کو - سید محمد ہادی دہلوی

    پہلا شعر تو واضح ہو گیا کہ جیسے آپ نے لکھا ویسے ہی ہے۔ لیکن دوسرے شعر میں مسلمانی ہے جسے آپ نے سلمانی لکھا ہے۔ ہادی یہ عشق فرنگن ہے مسلمانی میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں دوچار کلیسا مجھ کو
  14. فرخ منظور

    یہ دل بھی وقفِ شیون ہے ابھی درد آشنا ہوکر - مسعود الرحمن خاں صاحب - اثر

    واہ! بہت خوبصورت انتخاب ہے۔ شکریہ کاشفی صاحب!
  15. فرخ منظور

    اللہ اللہ بیخودی بھی کیا تحیر خیز ہے - جنابہ زینب بی

    واہ! خوبصورت غزل ہے۔ شکریہ کاشفی صاحب!
  16. فرخ منظور

    اصلاح سخن --- مسافر نہ گھبرا , مزے لے سفر کے --- محمد اظہر نذیر

    خدا آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین!
  17. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی نعت از اصغر گونڈوی

    بہت شکریہ یونس صاحب!
  18. فرخ منظور

    زہے قسمت جو تم اپنی گلی میں - حکیم میر ضامن علی صاحب جلال لکھنوی

    شکریہ کاشفی صاحب! مطلع میں کچھ مسئلہ ہے اسے دیکھ لیجیے گا۔ زہے قسمت جو تم اپنی گلی میں جگہ مر رہے کی دو زندگی میں
  19. فرخ منظور

    عرضِ مطلب میں شان جاتی ہے - حکیم میر ضامن علی صاحب جلال لکھنوی

    شکریہ کاشفی صاحب! دو اشعار میں املا کی اغلاط ہیں انہیں دوبارہ دیکھ لیں۔ روحِ عاشق بھی اسکے کوچہ کی خاک آ آکے چہان جاتی ہے لاکھ وہ چشمِ شوخ ہے خودرائ دل جو کہتا ہے مان جاتی ہے
  20. فرخ منظور

    یاد آکے ترے ہجر میں سمجھائے گی کس کو - حکیم میر ضامن علی صاحب جلال لکھنوی

    بہت خوب! شکریہ کاشفی صاحب۔ اس شعر میں شاید اٹھکیلی ہو گا۔ اسے دوبارہ دیکھ لیجیے۔ مدفن نہ اگر ہوگا سر راہِ ہمارا اٹھلیکی چال آپ کی ٹھکرائے گی کس کو
Top