یہاں سے کچھ دور لکشمی چوک کے پاس ایبٹ روڈ پر میرا اوفس ہوا کرتا تھا۔ پاس ہی پی ٹی وی کا اوفس بھی تھا۔ اکثر رات کو حیدری پان شاپ لکشمی چوک کے باہر تھڑے پر بیٹھا کرتے تھے۔ گپیں ہانکتے۔ صبح شفٹ ختم ہونے کے بعد پرانی گوالمنڈی سے ناشتہ کرتے۔ 14 نمبر ویگن پر بیٹھ کر گھر کی راہ لیتے۔۔۔۔ بےفکری سی...