نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    اک نظر تازگیِ دل کا سبب تو دیکھو

    ریحان بھائی شاید آپ کو یہ تلفّظ اردو شاعری یا لغت میں نہ نظر آئے - اگر آپ کی تحقیق ہے توضرور پیش کریں تاکہ کچھ سیکھنے کو ملے- دو ربط پیش کر رہا ہوں : Urdu Lughat کی تلاش کا نتیجه | موضو - تمام, صفحہ 1karb
  2. یاسر شاہ

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    و علیکم السلام بڑی بی مراد یہ ہے کہ نثری مفہوم بیان فرما دیجیے -:)
  3. یاسر شاہ

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    السلام علیکم ماشاء اللہ بہت خوب ،متاثر کن کلام -زبانِ ریختہ میں فکرِ بلند ہر ایک کے بس کی بات نہیں - بس ایک عرض ہے کہ غزل کے لحاظ سے دوسرے شعر میں "بسکہ ہے "سے بہتر "بسکہ ہوں "لگتا ہے اوریہ فرمائیے کہ غزل کے آخری مصرع "چاکِ ہستی پہ ڈھل رہا ہے جمود" کی نثر آپ کیسے کریں گی ؟
  4. یاسر شاہ

    اک نظر تازگیِ دل کا سبب تو دیکھو

    اک نظر تازگیِ دل کا سبب تو دیکھو اشکِ رنگیں میں سجی بزمِ طرب تو دیکھو لمسِ جاں بخش سے کیا زیست کے ماروں کو غرض حرف کہنے کو ترستے ہیں، یہ لب تو دیکھو حدتِ مہر سے ممکن ہے پگھل جائے وجود طالبِ ضو ہے مگر کرمکِ شب تو دیکھو ------- تینوں اشعار خوب ہیں - دیکھنا اس کا نہیں باعثِ...
  5. یاسر شاہ

    حس لطیف

    نوازش
  6. یاسر شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    روح افزا دودھ میں ڈال کر پی لیجیے -
  7. یاسر شاہ

    حس لطیف

    السلام علیکم پرلطف مضمون ہے -ہماری بیگم بھی پٹھان ہیں ان سے پوچھا تو انھیں بھی کوئی پشتو رومانوی شعر نہ آیا بس گانا سنانے لگیں "تازہ تازہ یو گلاب روڑا" :LOL:- نارمل چیزوں سے جو گریز کرتے ہیں وہ اکثر "ایب نارمل" ہوتے ہیں- جسے پنجابی میں "گُھنا " کہتے ہیں -جلوتوں میں ان کا کچھ اور روپ ہوتا ہے...
  8. یاسر شاہ

    اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں --خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ --احمد فراز

    اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں --خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ --احمد فراز
  9. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    شاہنواز صاحب السلام علیکم ایک بات عرض کروں گا کہ آپ نے تھوڑے سے الفاظ بدل کر تقریباً منیر نیازی کا شعر ہی پیش کر دیا ہے -اس طرح کی روایت سے اجتناب بہتر ہے : منیر نیازی کا شعر ہے : کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے اس لنک پہ پوری غزل موجود ہے: کسی کو اپنے عمل...
  10. یاسر شاہ

    نظم :یہ جہاں نہیں ہے جنّت (اپنی بیگم کی نذر )

    خلیل بھائی اس پہ کہاوت یاد آگئی :تو بھی رانی میں بھی رانی کون بھرے گا پانی- :D
  11. یاسر شاہ

    نظم :یہ جہاں نہیں ہے جنّت (اپنی بیگم کی نذر )

    شکریہ منیب بھائی! بس آپ کی محبّت یو ٹیوب تک لے آئی -آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا - نقل کر کے کراہنے کا مرے میری بیماریاں چراتے ہیں (جون )
  12. یاسر شاہ

    نظم :یہ جہاں نہیں ہے جنّت (اپنی بیگم کی نذر )

    الف عین صاحب !جزاک اللہ کہ آپ رہنمائی فرماتے ہیں - جس مقام کی نشاندہی آپ نے فرمائی ہے وہ قافیے کا نقص ایطائے خفی ہے جو جمہور ادباء کے نزدیک عیب نہیں -یہاں پوری نظم میں مشترک حرف "ش" اور مشترک حرکت "زیر" ہے جو "ش " سے ماقبل ہے -پہلے شعر سے قافیے کے تعین کا نظریہ دراصل اس نقص کا موجب ہے جس میں "ل...
  13. یاسر شاہ

    نظم :یہ جہاں نہیں ہے جنّت (اپنی بیگم کی نذر )

    واہ خلیل صاحب مزہ آگیا -آپ نے گو طرز بدل دی مگر دل کے تار ہلا کے رکھ دیے -آپ کی شفقتوں کا مقروض ہوں -جزاک اللہ خیر :)
  14. یاسر شاہ

    نظم :یہ جہاں نہیں ہے جنّت (اپنی بیگم کی نذر )

    :LOL: اب اسی طرز میں گا کر بھی سنا دیں تاکہ لطف دوبالا ہو جائے -
  15. یاسر شاہ

    نظم :یہ جہاں نہیں ہے جنّت (اپنی بیگم کی نذر )

    السلام علیکم ! ایک بار بیگم کچھ ناراض ہوگئیں تو ایک نظم لکھی ،آخر کار مان گئیں-سوچا یہاں بھی پیش کر دوں کہ مجرّب اور اکسیر نسخہ ہے - نظم :یہ جہاں نہیں ہے جنّت (اپنی بیگم کی نذر ) یہ جہاں نہیں ہے جنّت ،یہاں چپقلِش بھی ہوگی کبھی باہمی محبّت تو کبھی خلِش بھی ہوگی کبھی کوفتے پکیں گے ،کبھی...
  16. یاسر شاہ

    برائے اصلاح - لے کر گئے تھے مجھ سے جو اس دل کا کیا ہوا؟

    ہوسکتا ہے طوائف کے بارے میں آپ کے کوائف درست ہوں ہم تو ایک وائف کو جانتے ہیں -:ROFLMAO:
  17. یاسر شاہ

    برائے اصلاح - لے کر گئے تھے مجھ سے جو اس دل کا کیا ہوا؟

    آپ ششماہی مبلغ پچاس ہزار روپے بھجوا دیا کریں -ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر شفقت سے میں پیش کر دیا کروں گا-:) بہت کم ایسی ہونگی جو صرف پیٹ کی وجہ سے یہ دھندہ کرتی ہوں ،زیادہ تر مرد حضرات ہی انھیں مجبور کر دیتے ہیں یا نومولود بیٹی کو ایدھی کے جھولے میں ڈال آتے ہیں بعد ازاں دیگر مرد حضرات لے جاتے ہیں-مرد پھر...
  18. یاسر شاہ

    گرچہ کہ پراثر نہیں

    عزیزم ریحان السلام علیکم ! محفل میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے -کبھی یہاں آپ سے رونقیں تھیں انھیں پھر سے بحال کیجیے - آپ کی غزل پہ میں نے کچھ لکھنا تھا مگر جمہوریت کا احترام کرتے ہوئے لکھنا موقوف - :لوگ کہتیں ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے :
Top