نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے ----غزل

    تابش بھائی جزاک الله خیر :) ظہیر بھائی جزاک الله خیر -مطلع اول کے حوالے سے اگر کوئی رائے دینا چاہیں تو ضرور دیجیے -میں برا نہیں مانتا - :)
  2. یاسر شاہ

    ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے ----غزل

    غزل ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے دل کی گہرائیوں میں بستی ہے دل تڑپتا ہے ان سے ملنے کو چشم دیدار کو ترستی ہے جب بھی دل سے پکارتا ہوں انھیں دل میں پھوہار سی برستی ہے خوں بہا خونِ دل کا ہے وہ ذات دو جہاں کے عوض جو سستی ہے اب تو عالم دگر ہے اس دل کا اب تو مستی سی ایک مستی ہے اب اگر چھٹتا...
  3. یاسر شاہ

    دل سے کرنے کا مول ہوتا ہے

    بھائی منیب مقطع میں اسکول کا تلفّظ میرے خیال سے تو غلط ہے -انگریز school بولتے وقت سین ساکن کی سی ہلکی سیٹی کی آواز نکالتے ہیں اور اہل پنجاب school بولتے وقت اول سین مفتوح کر دیتے ہیں -ہمارے ایک پنجاب کے دوست ہیں وہ <s>سے شروع ہونے والے انگریزی الفاظ کی ادائیگی کچھ یوں کرتے ہیں ...
  4. یاسر شاہ

    آنے لگا ہے راس غمِ عاشقی مجھے

    ما شاء الله خوب غزل ہے عاطف بھائی -:)
  5. یاسر شاہ

    احساس۔۔۔ پہلی نظم

    لسلام علیکم بھائی عدیل! آپ کی نظم اور اس کا مرکزی خیال دونوں ہی مجھے پسند آئے - داد حاضر خدمت کچھ مقامات کی نشاندہی کرنا چاہوں گا متبادل تجاویز کے ساتھ -پسند آئیں تو رکھ لیں ورنہ دیگر صورتیں آپ خود سوچ لیں : شب کی تاریکی میں تنہائی سے محو ِ گفتگو ایک میں تھا اور اک غفلت تھی میری روبرو تھی رگ...
  6. یاسر شاہ

    سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے

    :D آپ ،وہ ،جی ،مگر، یہ سب کیا ہے تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں جون بھائی میرے! باقی سب کو تو صحیح سے ٹیگ کرو بندہ یاسر تو ویسے ہی بغیر ٹیگ کے آپ کی تحریر پہ کچھ نہ کچھ لکھ دیتا ہے -سو اس بار بھی سوچا تھا کہ چھٹی والے دن آپ کی غزل پر کچھ لکھوں گا - اچھے اشعار ہیں ،یہ بطور خاص پسند آیا : کتنا نہیں...
  7. یاسر شاہ

    زیست پہ یہ کرم نہ کر

    واہ عباد بھائی -نہایت عمدہ غزل ہے - یہ شعر بطور خاص پسند آئے : خلقتِ کج نگاہ کو اپنا شریکِ غم نہ کر دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء آنکھ نم نہ کر گوشۂ آنکھ کے بجائے گوشۂ چشم کر دیں تاکہ مکمّل فارسی کی ترکیب ہو جائے - شعر بھی ہو نہیں سکا رات بھی رائگاں گئی خیر یہ راہ شوق ہے سود و زیاں کا غم نہ کر...
  8. یاسر شاہ

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    ہاہاہا -نہایت پرلطف
  9. یاسر شاہ

    سوچتے کیا ہو؟

    ما شاء الله منیب بہت خوب غزل ہے - بہت داد -الله کرے زور و تاثیر قلم اور زیادہ
  10. یاسر شاہ

    برائے اصلاح-غزل-ہوئی نہ سیرِ گلستاں سے دردِ دل کی دوا

    خوب غزل ہے -مجھے تو کوئی غلطی نظر نہیں آئی - یہ شعر خاص طور پر پسند آیا : تمام عمر بھٹکتے ہوئے گزار تو دی قدم قدم پہ مگر اپنے گھر کی یاد آئی بہت داد -
  11. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح-بیڑیاں طاقت کے پاؤں میں نہیں

    مشفقی !آپ کا کہنا بجا کہ فارسی اور عربی الفاظ کے آخری حروف علّت نہیں گرنے چاہییں کہ یہی اکثر ادبا کا مسلک ہے لیکن اس کا کیا کریں کہ میر نے بھی <ہستی> کی <ی> گرا دی ہے : ہستی اپنی حباب کی سی ہے یہ نمائش سراب کی سی ہے مزے کی بات یہاں ضرورت شعری بھی درپیش نہیں کہ آرام سے <ہستی> کی جگہ ہندی...
  12. یاسر شاہ

    غزل: آرزوؤں کا شجر اک ہم کو بونا چاہیے ٭ تابش

    السلام علیکم برادرم تابش ! غزل خوب ہے ما شاء اللہ -باالخصوص یہ شعر: ضبطِ پیہم سے کہیں پتھر نہ ہو جائے یہ دل صبر اچھی شے ہے لیکن غم پہ رونا چاہیے -------- آرزوؤں کا شجر اک ہم کو بونا چاہیے زندہ رہنے کے لیے اب کچھ تو ہونا چاہیے :شجر بونا: کم از کم مجھے تو ٹھیک اردو نہیں لگتی -درخت اور شجر...
  13. یاسر شاہ

    طالبِ دیدار کی ہمت ہی ہے

    السلام علیکم ماشاء الله بھائی منیب! آپ اب فورم میں آرہے ہیں -وہ جو ایک کچھ نہ لکھنے کا خلا تھا اس سے باہر آ چکے ہیں - طالبِ دیدار کی ہمت ہی ہے ہر قدم اِس راہ میں حیرت ہی ہے خوب -میرا بھی اس باب میں ایک شعر دیکھیے : چوکھٹ پہ تیری آکر میں تھک کے گر گیا ہوں اک آس پیا ملن کی ہمّت بندھا رہی ہے...
  14. یاسر شاہ

    چھو لے جو تیرے ہونٹ وہ پانی شراب ہے

    <چھو لے جو تیرے ہونٹ وہ پانی شراب ہے > درست ہے اور مراد یہ لی جائے گی کہ جو پانی تیرے ہونٹوں کو چھو لے وہ شراب ہوجاتا ہے-<جو > سے پانی کی طرف اشارہ ہے اور پانی بطور واحد برتا گیا ہے لہٰذا <چھو لے > ٹھیک ہے - <چھو لیں جو تیرے ہونٹ وہ پانی شراب ہے > یہ مصرع بھی غلط نہیں ہے مراد یہ ہوگی کہ تیرے...
  15. یاسر شاہ

    سعد جمشید :::::رنج کا کب عِلاج کرتی ہے ::::: Saad -Jamshed

    یہ شعر ساقط الوزن ہے بزرگی کے غلط تلفّظ کی وجہ سے : بزرگی کیا سفید چڑیا ہے؟ ہر عمل اندراج کرتی ہے یوں درست ہوجائے گا کیا بزرگی سفید چڑیا ہے؟ ہر عمل اندراج کرتی ہے دیکھ لیجیے ٹائپو نہ ہو -
  16. یاسر شاہ

    ساری کی ساری فورا پیش کر دیں -آپ کی اصلاح کے تو ہم مشتاق ہیں جانم جی !

    ساری کی ساری فورا پیش کر دیں -آپ کی اصلاح کے تو ہم مشتاق ہیں جانم جی !
  17. یاسر شاہ

    اب مجھے کچھ بھی نہیں ہونا ہے

    السلام علیکم برادرم منیب ! فی الحال اتنا ہی کہوں گا کہ آپ کی غزل میں وزن کی کوئی غلطی نہیں -ہر شعر بحر میں ہے -میں نے ایک تنقیدی تبصرہ کیا تھا آپ کی غزل پر جس میں کچھ تجاویز تھیں مگر حذف کر دیا - فرض کریں آپ ہرن ہوں اور بزرگوں کی پولیس آپ کو کہے کہ آپ ہاتھی ہیں تو آپ تسلیم کر لیجیے کہ آپ ہاتھی...
  18. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح۔ شور پھر ہے بہار آنے کا

    جانِ من قصۂ فراق نہ پوچھ! میں تجھے کچھ نہیں بتانے کا جانِ من قصۂ فراق نہ چھیڑ میں تجھے کچھ نہیں بتانے کا پیرہن پھاڑنا نئی چیز نہیں ڈھب سکھا کوئی غم چھپانے کا پہلا مصرع بحر سے خارج ہے سب کو آتا ہے ڈھب رلانے کا کوئی سیکھے بھی فن ہنسانے کا اڑ رہے ہیں چمن میں میرے پر ان کو کوئی نہیں اٹھانے کا...
  19. یاسر شاہ

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    l یہ سید حسام الدین راشدی ہمارے والد صاحب کے سگے ماموں تھے -ہم چراغ تلے اندھیرا کی مصداق ان کی تصانیف کے استفادے سے محروم رہے -کچھ ان موضوعات سے عدم دلچسپی کے سبب کچھ فارسی سے ناواقفیت کی وجہ سے -اگر ہوسکے تو ان کے کچھ اور نثر پارے بھی پیش کریں -نوازش -
Top