نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    غزل : ستارۂ سحری نظرِ شام ہوگیا ہے : از: م۔م۔مغل

    واہ واہ! کیا خوبصورت غزل ہے مغل صاحب۔ داد قبول کیجیے قبلہ!
  2. فرخ منظور

    عدم وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں - عدم

    http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%DB%81-%D8%AC%D9%88-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D9%81%D9%82%DB%8C%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%AF%D9%85.13182/
  3. فرخ منظور

    ام الکتاب اپڈیٹ

    http://s641.photobucket.com/albums/uu138/sukhanwur/#!cpZZ3QQtppZZ20 یہ ربط دیکھیے گا اگر اس سے کام چل جاتا ہے کیونکہ اس میں کافی بڑے سائز کی تصاویر ہیں اور کسی بھی لفظ پڑھنے میں کم از کم مجھے کوئی دشواری نہیں ہو رہی۔ جہاں پر دشواری ہو رہی ہے مجھے بتائیں میں خود ٹائپ کردیتا ہوں یا وہ حصے سکین کر...
  4. فرخ منظور

    ام الکتاب اپڈیٹ

    نبیل، مجھے یاد پڑتا ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی تفسیر کے کچھ صفحات میں نے آپ کو فراہم کئے تھے۔ اگر اسی تفسیر میں سے کچھ صفحات چاہئیں تو آپ مجھے صفحات نمبر بتا دیں یا موضوع بتا دیں۔ اگر وہی صفحات دوبارہ چاہئیں تو وہ تو شاید کہیں سکین شدہ پڑے ہوں۔
  5. فرخ منظور

    میر شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہاتا ہے میاں ۔ میر تقی میر

    پسند فرمانے کے لئے مغل صاحب اور فاتح صاحب آپ دونوں حضرات کا بہت شکریہ!
  6. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    حذر کرو مرے تن سے سجے تو کیسے سجے قتلِ عام کا میلہ کسے لبھائے گا میرے لہو کا واویلا مرے نزار بدن میں لہو ہی کتنا ہے چراغ ہو کوئی روشن نہ کوئی جام بھرے نہ اس سے آگ ہی بھڑکے نہ اس سے پیاس بجھے مرے فگار بدن میں لہو ہی کتنا ہے مگر وہ زہرِ ہلاہل بھرا ہے نس نس میں جسے بھی چھیدو ہر اِک بوند قہرِ افعی...
  7. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    غزل شرح بے دردیِ حالات نہ ہونے پائی اب کے بھی دل کی مدارات نہ ہونے پائی پھر وہی وعدہ جو اقرار نہ بننے پایا پھر وہی بات جو اثبات نہ ہونے پائی پھر وہ پروانے جنہیں اذنِ شہادت نہ ملا پھر وہ شمعیں کہ جنہیں رات نہ ہونے پائی پھر وہی جاں بلبی لذتِ مے سے پہلے پھر وہ محفل جو خرابات نہ ہونے پائی...
  8. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    ٹوٹی جہاں جہاں پہ کمند رہا نہ کچھ بھی زمانے میں جب نظر کو پسند تری نظر سے کیا رشتہء نظر پیوند ترے جمال سے ہر صبح پر وضو لازم ہر ایک شب ترے در پر سجود کی پابند نہیں رہا حرمِ دل میں اِک صنم باطل ترے خیال کے لات و منات کی سوگند مثال زینہء منزل بکارِ شوق آیا ہر اِک مقام کہ ٹوٹی جہاں جہاں پہ...
  9. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    فرشِ نومیدیِ دیدار دیکھنے کی تو کسے تاب ہے لیکن اب تک جب بھی اس راہ سے گزرو تو کسی دکھ کی کسک ٹوکتی ھے کہ وہ دروازہ کھلا ہے اب بھی اور اس صحن میں ہر سو یونہی پہلے کی طرح فرشِ نومیدیِ دیدار بچھا ہے اب بھی اور کہیں یاد کسی دل زدہ بچے کی طرح ہاتھ پھیلائے ہوئے بیٹھی ہے فریاد کناں دل یہ کہتا ھے...
  10. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    جرسِ گُل کی صدا اس ہوس میں کہ پکارے جرسِ گل کی صدا دشت و صحرا میں صبا پھرتی ہے یوں آوارہ جس طرح پھرتے ہیں ہم اہلِ جنوں آوارہ ہم پہ وارفتگیِ ہوش کی تہمت نہ دھرو ہم کہ رمازِ رموزِ غمِ پنہانی ہیں اپنی گردن پہ بھی ہے رشتہ فگن خاطرِ دوست ہم بھی شوقِ رہِ دلدار کے زندانی ہیں جب بھی ابروئے درِ یار...
  11. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    اِک سخن مطربِ زیبا کہ سلگ اٹھے بدن اِک قدح ساقیِ مہوش جو کرے ہوش تمام ذکرِ صبحے کہ رُخ یار سے رنگیں تھا چمن یادِ شب ہا کہ تنِ یار تھا آغوش تمام جون 1970ء
  12. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    بالیں پہ کہیں رات ڈھل رہی ہے یا شمع پگھل رہی ہے پہلو میں کوئی چیز جل رہی ہے تم ہو کہ مری جاں نکل رہی ہے مئی ۔ جون 1970ء
  13. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    خورشیدِ محشر کی لو آج کے دن نہ پوچھو، مرے دوستو دور کتنے ہیں خوشیاں منانے کے دن کھُل کے ہنسنے کے دن، گیت گانے کے دن پیار کرنے کے دن، دل لگانے کے دن آج کے دن نہ پوچھو، مرے دوستو زخم کتنے ابھی بختِ بسمل میں ہیں دشت کتنے ابھی راہِ منزل میں ہیں تیر کتنے ابھی دستِ قاتل میں ہیں آج کا دن زبوں ہے،...
  14. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    (3) کب تک دل کی خیر منائیں، کب تک رہ دکھلاؤ گے کب تک چین کی مہلت دو گے، کب تک یاد نہ آؤ گے بیتا دید اُمید کا موسم، خاک اُڑتی ہے آنکھوں میں کب بھیجو گے درد کا بادل، کب برکھا برساؤ گے عہدِ وفا یا ترکِ محبت، جو چاہو سو آپ کرو اپنے بس کی بات ہی کیا ہے، ہم سے کیا منواؤ گے کس نے وصل کا سورج دیکھا،...
  15. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    (2) چاند نکلے کسی جانب تری زیبائی کا رنگ بدلے کسی صورت شبِ تنہائی کا دولتِ لب سے پھر اے خسروِ شیریں دہناں آج ارزاں ہو کوئی حرف شناسائی کا گرمیِ رشک سے ہر انجمنِ گُل بدناں تذکرہ چھیڑے تری پیرہن آرائی کا صحنِ گلشن میں کبھی اے شہِ شمشاد قداں پھر نظر آئے سلیقہ تری رعنائی کا ایک بار اور...
  16. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    مرثیے (1) دور جا کر قریب ہو جتنے ہم سے کب تم قریب تھے اتنے اب نہ آؤ گے تم نہ جاؤ گے وصل و ہجراں بہم ہوئے کتنے
  17. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے 1968ء
  18. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    ہارٹ اٹیک درد اتنا تھا کہ اس رات دلِ وحشی نے ہر رگِ جاں سے الجھنا چاہا ہر بُنِ مُو سے ٹپکنا چاہا اور کہیں دور ترے صحن میں گویا پتا پتا مرے افسردہ لہو میں دھل کر حسنِ مہتاب سے آزردہ نظر آنے لگا میرے ویرانہء تن میں گویا سارے دُکھتے ہوئے ریشوں کی طنابیں کُھل کر سلسلہ وار پتا دینے لگیں رخصتِ...
Top