کمرہ امتحان
سٹی اے-بی-سی
بنام ایک روٹھی ہوئی محبوبہ عرف اردو محفل
جان تمنا!
کیسی ہو؟ کیا کرتی ہو! ایسے تھوڑی کرتے ہیں؟ کہ خط ابھی ملا نہیں اور قاصد کے سامنے ہی جوڑ کر کر کے پڑھنا شروع کر دیا۔ چلو رکھو شاباش۔ اسے کچھ دے دلا کے رخصت کرو اور خط گھر جاتے ہی گڑ والی چاٹی میں ڈال دو۔ سونف والا گڑ،...