مچھلی کے اندرونی اعضاء میں تو شاید کوئی زہر نہیں ہوتا ۔ اگر ہوتا ہے تو بس بیرونی بڑے کانٹوں میں ہو تا ہے ۔ جیسے کچھ کھگا مچھلیوں کی گردن کے کانٹوں میں بھی ہوتا ہے۔
یہ اگر چہ تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن مہلک نہیں ۔ اس پر کچھ تحقیق کرنی پڑے گی ۔واللہ اعلم۔
ظن تو میرا یہی ہے کہ ایک ہی محلہ ہے وہ۔اگر الگ ہوں تو پھر قریب قریب ہی ہوں گے۔ ویسے اسے پرانی دھوراجی کہتے ہیں ۔ ایک نئی دھوراجی بھی ہے گلشن اقبال بلاک 4 میں ۔
یہ ضروری نہیں کہ ایک اصطلاح یا لفظ ایک ہی معنی مین استعمال ہو تو دوسرے معنی یا محل میں استعمال نہ ہو سکے ۔ رکن بننا یا رکنیت لینا بھی بالکل بر محل ہے ۔کیوں کہ سبسکرپشن ایک اجتماعی تصور ہے جس کی شمولیت یا رکنیت کے لیے یہ بعید از معنی نہیں ۔
شیخ چلی کی عدالت کے وکیل نے جراح کے دوران یہ نکتہ اٹھا یا تھا کہ مال مسروقہ والا انڈا دراصل ابلا ہوا تھا اور مرغی کی نسل ابلنے پر ہی ختم ہو چکی تھی اس لیے جاسمن کی حد صرف ناخن کاٹنے تک کی گئی ۔ خود شیخ چلی نے اسے منظور کر لیا ۔