باقی دنیا کو تو خیر جانے دیں، پہلے محفل کی خبرگیری پر دھیان دیں۔ یوں تو ہر کس و ناکس اپنے مضمون کو بزعم خود منفرد عنوان دینے کی کوشش کرتا ہے، خوب سوچتا ہے، سمجھتا ہے، پرکھتا ہے، پھر نشر کرتا ہے۔ پر ان سب کے باوجود جب عنوان زبان زد عام ہونے لگتا ہے تو بھانت بھانت کے لوگوں کی نت نئی سوچوں کے...