پری کے نام :)
دیکھو تو اِک پری ہے پرستان کی یہاں
لہجے کی اچھی، وعدے کی پکی بلاشبہ
جیسے کہ اس کے پاس ہو جادو کی اک چھڑی
اک ساتھ کتنے کام میں مشغول ماوراء
کیا بات ہے خرم بھائی! اب تو خوابوں میں بھی محفل چھانے لگی ہے۔ :)
ہاں زینب! تم اپنی تصویر نہ دکھادینا اسے ورنہ ڈر جانا ہے۔۔۔۔۔ :grin: ویسے خدا کا شکر ہے، میں اب تک خواب میں تم سے ڈرنے سے بچا ہوا ہوں۔ :lll:
ون اینڈ اونلی باجو کے لیے
دل کی اچھی ہیں بہت، ان سے نہ ڈریئے لیکن
ان کے غصہ سے اے ہمدم! ذرا بچ کر رہئے
سوچتے کیا ہیں کہ کس نام پکاریں ان کو؟
سب جو کہتے ہیں وہی یعنی کہ "باجو" کہئے
بھائی جان کے لیے
چھوٹوں، بڑوں تمام کی ہے ان سے بات چیت
لہجے میں ان کے خوب ادب، احترام ہے
ممکن نہیں کہ ان سے نہ مانوس ہو کوئی
یہ خوش مزاج شخص ہیں، شمشاد نام ہے
استاد محترم کے لیے
غور سے سن تُو ہر اِک کام ہے گویا ان کا
"عمر زیادہ ہے تو کیا دل تو جواں ہے میرا"
ان سے ملیے مِرے استاد ہیں اعجاز عبید
کوئی میداں ہو جمایا ہے انہوں نے ڈیرا
جی میں حاضر ہوگیا۔۔۔ تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔ لکھنے کو تو اسی وقت لکھنے لگا تھا لیکن ہائے رے بجلی :(
کہتے تو بیاض ہی ہیں لیکن اس بیاض میں زیادہ کچھ لکھا نہیں ہے۔ وہ کیا ہے کہ امتحانات سے پہلے یہ خیال آیا تھا تو اس وقت تجرباتی طور پر کچھ لکھ لئے اور اب دماغ اتنا خشک ہوگیا ہے کہ کچھ سمجھ نہیں...