اس زمین پر نظر آنے والی جاندار مخلوقات میں ہمارے مشاہدے کے مطابق انسان ذہین ترین مخلوق ہے۔ کائنات میں کوئی انسان یا اس سے ملتی جلتی کوئی مخلوق کہیں اور آباد ہے یا نہیں اس کے بارے میں موجودہ شواہد کی روشنی میں حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔
مذہب ہمیں بتاتا ہے کہ انسان کے علاوہ دو نادیدہ ذی شعور...