ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ناشتے کی میز پر ہم انڈیا اور پاکستان کی حالیہ کشیدہ صورتِ حال پر بیگم سے مفصل گفتگو کر رہے تھے۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ حالاتِ حاضرہ پر ہمارے تبصرے ہمیں پاکستان اور بیگم کو انڈیا جیسی صورتِ حال میں دھکیل دیں گے۔ ناشتے کے فورا بعد بیگم نے روز مرہ کاموں کی متنازعہ تقسیم کو...
فن لینڈ میں میرا ایک سینئر کولیگ جس کا نام پیٹر ہے، سائیکلنگ کا بے حد رسیا ہے۔ پیٹر کے پاس 8 مختلف قسم کی بائیسکل ہیں، دفتری اوقات کے بعد بعض دفعہ 200 کلومیٹر ایک ہی دن میں طے کر لیتا ہے۔ ایک سیزن میں اوسط 15000 کلومیٹر سائیکلنگ کرتا ہے۔ شدید حیرت ہوتی ہے۔
تین سال پہلےجوش میں آکر میں نے بھی بائیسکل خریدی تھی لیکن بہت زیادہ نہیں چلائی۔ اس لڑی کو پڑھ کر اب جذبہ دوبارہ زندہ ہورہا ہے۔ اس سال سرما میں اس شغل کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔