المَجیدُ
بہت بزرگ
اگر کوئی شخص کسی موذی مرض (جذام، آتشک وغیرہ) میں مبتلا ہے تو چاند کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو روزہ رکھے۔ افطار کے بعد یا مجید بکثرت پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے تو انشاء اللہ تعالیٰ صحت یاب ہوگی۔
الوَدُودُ
بڑا محبت کرنے والا
ایک ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر کھانے پر دم کرے اور اپنی بیوی کے ساتھ وہ کھانا کھائے تو انشاء اللہ تعالیٰ میاں بیوی کے درمیان باہمی رنجش محبت میں بدل جائیں گے۔
الرَقیبُ
بڑا نگہبان
جو شخص روزانہ سات مرتبہ یا رقیب پڑھ کر اپنے مال، آل و اولاد پر دم کرے اور بکثرت اس کا ورد رکھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ سب آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
الحَسیبُ
سب کے لیے کافی
اگر کسی آدمی یا چیز کا ڈر ہو تو جمعرات سے شروع کرکے آٹھ یوم تک صبح و شام ستر مرتبہ حسبی اللہ الحسیب پڑھے۔ انشاء اللہ ہر شر سے محفوظ رہے گا۔
المُقیتُ
توانائی بخشنے والا
حصول مقصد کے لیے خالی آب خورے پر سات مرتبہ یَا مُقِیتُ پڑھ کر دم کرے، پھر اس آب خورے میں پانی پئیے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مقصد حاصل ہوگا۔
العلیُ
بہت برتر و بلند
اس اسم کو جو شخص ہمیشہ پڑھتا رہے اور اسے لکھ کر اپنے پاس رکھے، انشاءاللہ تعالیٰ اسے رتبہ کی بلندی، خوشحالی اور مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔
الغفورُ
بہت بخشنے والا
جو شخص یَا غَفُور کا بکثرت ورد رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے مال اور اولاد میں برکت دے گا اور دکھ، تکلیف، رنج و غم دور ہو جائیں گے۔