نتائج تلاش

  1. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    المُقسِطُ عادل و منصف :clover: کسی خاص اور جائز مقصد کے لیے سات مرتبہ یا مقسط پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ مقصد حاصل ہوگا۔ :clover: اور جو شخص روزانہ یا مقسط کا ورد رکھے، وہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔
  2. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    ذُوالجلال والاِکرام جلال اور کرم والا اس اسم کو بکثرت ورد رکھنے سے اللہ تعالیٰ اس کو عزت و عظمت اور مخلوق سے استغنا نصیب فرما دیں گے۔
  3. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    مَالک المُلکِ کائنات کا کل مالک جو شخص ہمیشہ یا مالک الملک پڑھتا رہے گا، اللہ تعالیٰ اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیاز کر دیں گے۔ وہ شخص کسی کا محتاج نہ رہے گا۔
  4. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الرَؤُفُ مشفق و مہربان :clover: بکثرت یا رؤف کا ورد رکھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ مخلوق اس پر مہربان ہو جائے گی اور یہ مخلوق پر۔ :clover: دس مرتبہ درود شریف اور دس مرتبہ یا رؤف پڑھنے سے غصہ رفع ہو جاتا ہے۔
  5. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    العفُوُ بہت درگزر کرنے والا اس اسم کو کثرت سے پڑھنے کی وجہ سے انشاء اللہ تعالیٰ پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔
  6. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    المُنتَقمُ بدلہ لینے کی قدرت رکھنے والا بر سرِ حق شخص میں اپنے دشمن سے بدلہ لینے کی قدرت نہ ہو تو تین جمعہ تک یا منتقم کا بکثرت ورد کرے۔ اللہ تعالیٰ خود اس ظالم سے نمٹ لیں گے۔
  7. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    التوابُ بہت جلد توبہ قبول کرنے والا نماز چاشت کے بعد تین سو ساٹھ مرتبہ یا تواب کا ورد رکھنے والے کو انشاء اللہ تعالیٰ سچی توبہ نصیب ہوگی۔ اس اسم کے بکثرت ورد رکھنے والے کے انشاء اللہ تعالیٰ تمام کام آسان ہو جائیں گے۔
  8. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    البَرُ بہتر سلوک کرنے والا :clover: اگر کوئی بدکار اور شرابی شخص روزانہ سات مرتبہ پابندی سے یہ اسم یا بر پڑھتا رہے تو گناہ اور شراب کی رغبت انشاء اللہ تعالیٰ جاتی رہے گی۔ :clover: بچہ کی پیدائش پر سات مرتبہ یا بر پڑھ کر دم کرنے اور اس کو اللہ کے سپرد کردینے سے بچہ جوانی تک تمام آفات سے محفوظ...
  9. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    المُتعالیِ سب سے بلند و برتر :clover: اس اسم کا بکثرت ورد رکھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ تمام مشکلات رفع ہوں گی۔ :clover: عورت اگر ایام ماہواری میں بکثرت یا متعالی کا ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ تکلیف سے محفوظ رہے گی۔
  10. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الوالیِ با اقتدار متصرف :clover: اس اسم کا بکثرت ورد آفات نا گہانی سے بچاتا ہے۔ :clover: کورے آب خورے پر لکھ کر اور اس میں پانی بھر کر گھر میں چھڑکنے سے مکان بھی آفات سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
  11. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الباطنُ پنہاں۔ پوشیدہ روزانہ تینتیس مرتبہ یا باطن کا ورد کرنے سے باطنی اسرار منکشف ہونے لگتے ہیں اور پڑھنے والے کے دل میں نور عطا فرمائیں گے۔
  12. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الظاھرُ آشکارا نماز اشراق کے بعد اگر کوئی شخص یہ اسم پانچ سو مرتبہ ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ پاک اس کی آنکھوں میں روشنی اور دل میں نور عطا فرمائیں گے۔
  13. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الاَخرُ سب کے بعد روزانہ ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پڑھنے والے کے دل سے غیر اللہ کی محبت نکل جائے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ خاتمہ بالخیر ہوگا۔
  14. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الاَوَلُ پہلا جس کے ہاں اولادِ نرینہ نہ ہوتی ہو، وہ چالیس یوم روزانہ چالیس مرتبہ یا اول پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ مراد پوری ہوگی۔
  15. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    المُؤَخرُ پیچھے ہٹانے والا :clover: جو شخص ایک سو مرتبہ روزانہ پابندی سے یا موخر پڑھے گا، اسے اللہ تعالیٰ کا ایسا قرب نصیب ہوگا کہ بلا اس کے بے چین رہے۔ :clover: بکثرت ورد سے انشاء اللہ تعالیٰ سچی توبہ کی توفیق بھی نصیب ہوگی۔
  16. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    المُقدمُ آگے بڑھانے والا ہنگام جنگ یا مقدم کے بکثرت ورد کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ پیش قدمی کی قوت حاصل ہوگی اور دشمنوں سے حفاظت ہوگی۔
  17. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    المُقتدرُ پوری قدرت والا سو کر اٹھنے پر بکثرت یا بیس مرتبہ یا مقتدر کا ورد کرنے سے تمام کام آسان ہوں گے۔
  18. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    القادرُ گرفت والا۔ قدرت والا :clover: بر سرِ حق شخص دو رکعت نفل پڑھنے کے بعد صدق دل سے ایک سو مرتبہ یا قادر پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کرے گا۔ :clover: کوئی دشواری پیش آجائے تو اکتالیس مرتبہ یا قادر پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ دور ہو جائے گی۔
  19. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الصمَدُ بے نیاز :clover: سحر کے وقت سر بسجود ہو کر ایک سو پچیس مرتبہ یہ اسم پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہوگی۔ :clover: باوضو شخص یا صمد کا ورد رکھنے والا انشاء اللہ تعالیٰ مخلوق سے بے نیاز ہو جائے گا۔
  20. ذوالقرنین

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

    الواحدُالاَحَدُ ایک۔ یکتا :clover: ایک ہزار مرتبہ الواحد الاحد پڑھنے والے کے دل سے مخلوق کی محبت و خوف نکل جائے گا۔ :clover: بے اولاد اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لے تو انشاء اللہ تعالیٰ وہ صاحب اولاد ہو جائے گا۔
Top