آواز ہے انہی کی، وہ خود بلا رہے ہیں
یاں دل تڑپ رہا ہے، وہ مسکرا رہے ہیں
ہے تلبیہ زبان پر، تسبیح ہر نفس میں
کیا ہی عجب خوشی ہے، آنسو بھی آ رہے ہیں
اک مشترک کہانی، اور وہ بھی جاودانی
کچھ میں سنا رہا ہوں، کچھ وہ سنا رہے ہیں
اک نغمۂ مقدس ہے موجزن فضا میں
قدسی بھی گا رہے ہیں، انساں بھی گا رہے ہیں...