تکیہ پر مضمون ہم بچپن میں لکھا کرتے تھے جب نیا نیا پین ہاتھ میں لیا تھا۔ اس سے پہلے پین استعمال کرنے کی ممانعت تھی صرف پنسل خرید کر دی جاتی تھی۔ ہم اپنے سے بڑوں کو پین استعمال کرتے دیکھ کر مچلتے تو یہ کہہ کر بہلا دیا جاتا کہ پہلے پنسل سے لکھائی پختہ اور رواں کرو، کیونکہ قلم سے لکھنے کے بعد...