سبحان الله سبحان الله !!!
بس اپنا اپنا فرض ادا کر رہے ہیں لوگ
ورنہ سناں بھی اس کی ہے سر بھی اسی کا ہے
تیغِ ستم کو جس نے عطا کی ہیں مہلتیں
فریادِ کشتگاں میں اثر بھی اسی کا ہےبیشک ۔۔۔۔ سبھی کچھ اسی کا تو ہے۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت حمدیہ کلام ہے
شیئر کرنے کا شکریہ۔
مرے گم گشتہ غزالوں کا پتہ پوچھتا ہے
فکر رکھتا ہے مسیحا مری بیماری کی
ہم بھی کیا شے ہیں طبیعت ملی سیارہ شکار
اور تقدیر ملی آہوئے تاتاری کی۔۔۔۔
خوب انتخاب ہے!!
ماشا الله !!! بہت بڑا کام کیا ہے اپ لوگوں نے ۔ عمدہ سائیٹ ہے .وقت گزرنے کے ساتھ مزید نکھار آتا جائے گا ۔۔۔۔۔ جن جن لوگوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ سب کو یہ سنگ میل مبارک ہو!سلامت و شاد رہیے :):)
واہ واہ کیا ہی خوبصورت انتخاب ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بھول گئے پیمانِ وفا ہم آپ کا یہ الزام بجا
لیکن پہلے کس کی طرف سے ترکِ وفا کی بات چلی
دونوں میں کچھ ربط نہیں ہے لیکن اس کو کیا کہئے
رہزن ہی کے ساتھ چلی جب راہ نما کی بات چلی
شب بھر شبنم نے رو رو کر گلشن کو شاداب کیا
صبح ہوئی تو خندہء گل کی بادِ صبا کی بات...
سالگرہ مبارک ہو ناعمہ عزیز۔۔۔۔۔۔۔درصل میں آجکل لاہور پائی جاتی ہوں نیٹ دستیاب نہیں تھا ادھر .اس لئے تھوڑی تاخیر ہو گی ۔۔۔امید ہے کہ اپ اتنی سی تاخیر کا برا نہیں مانیں گی :))الله آپکو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا کریں۔۔۔۔۔ ہمیشہ شاد آباد رہیے .امین
واہ خوبصورت نظم ہے امید اور محبت کا شکریہ
لیکن کچھ اشعار شامل نہیں ہیں۔ یہی نظم مکمل شکل میں لکھ رہی ہوں:
بھلے دنوں کی بات ہے بھلی سی ایک شکل تھی
نہ یہ کہ حُسن تام ہو نہ دیکھنے میں عام سی
نہ یہ کہ وہ چلے تو کہکشاں سی رہ گزر لگے
مگر وہ ساتھ ہو تو پھر بھلا بھلا سفر لگے
کوئی بھی رُت ہو اُس کی...