نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمد
کہ ہے اپنے پیارے کا پیارا محمد
الہی یہ محشر میں ہم کہتے جائیں
کہاں ہے کہاں ہے ہمارا محمد
وہیں کشتیِ نوح بھی ڈوب جاتی
نہ دیتے جو اس کو سہارا محمد
ابھی فرش سے عرش مل جائے جھک کر
کریں گر طلب کا اشارا محمد
یہی بات عاشق نے معشوق سے کی
نہیں تیری فرقت گوارا محمد...