1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

داغ نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمد ۔ داغ دہلوی کی ایک خوبصورت نعت

مدیحہ گیلانی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 21, 2012

  1. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمد
    کہ ہے اپنے پیارے کا پیارا محمد

    الہی یہ محشر میں ہم کہتے جائیں
    کہاں ہے کہاں ہے ہمارا محمد

    وہیں کشتیِ نوح بھی ڈوب جاتی
    نہ دیتے جو اس کو سہارا محمد

    ابھی فرش سے عرش مل جائے جھک کر
    کریں گر طلب کا اشارا محمد

    یہی بات عاشق نے معشوق سے کی
    نہیں تیری فرقت گوارا محمد

    کہیں گے یہی اس شہِ انبیا سے
    وہاں ہوں گے جب آشکارا محمد

    شفیعِ امم روزِ محشر تمھیں ہو
    ہمیں ہے تمھارا سہارا محمد

    صدا خیر مقدم کی کعبے سے آئی
    حرم سے جب آئے دوبارا محمد

    بلا لو مدینے میں پھر داغؔ کو تم
    نہیں ہند میں اب گزارا محمد
    داغ دہلوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 7
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    جزاک اللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    سبحان اللہ
    کیا معطر نعت شریک محفل کی ہے
    جزاک اللہ خیراء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ماشاءاللہ
    سبحان اللہ
    کیا شعر ہے
    بلا لو مدینے میں پھر داغؔ کو تم
    نہیں ہند میں اب گزارا محمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ مدیحہ گیلانی صاحبہ خوبصورت نعت ارسال فرمانے کیلیے اور اردو محفل میں خوش آمدید۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    الہی یہ محشر میں ہم کہتے جائیں
    کہاں ہے کہاں ہے ہمارا محمد
    جزاک اللہ،،،،نہائت خوبصورت انتکاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    انتخاب کی پسندیدگی پر ممنون ہوں .سلامت رہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    سبحان اللہ

    بہت عمدہ انتخاب شیئر کیا آپ نے ۔ اردو محفل فورم میں خوش آمدید !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    وارث صاحب ، سیدہ شگفتہ صاحبہ محفل پر خوش آمدید کہنے کا شکریہ .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  13. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اوہ ہاں۔۔۔ اردو محفل میں خوش آمدید تو کہا ہی نہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    فاتح صاحب بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کے لیے .سلامت و شاد رہیے .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ۔ مزید انتخاب بھی شیئر کیجیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محب علوی

    محب علوی مدیر

    مراسلے:
    12,669
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    خوش آمدید مدیحہ گیلانی۔

    داغ کی نعت دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی مگر داغ کی اتنی خوبصورت رومانوی شاعری اور معاملہ بندی کی انتہا کو پہنچی ہوئی شاعری پڑھنے کے بعد نعت میں داغ کی شاعری کا وہ کمال نظر نہیں آیا جو داغ کا خاصہ ہے۔

    مجھے لگتا ہے کہ داغ نے نعت رسما لکھی ہے دل سے نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    تم تو دلوں کا حال جاننے لگے یا فتوے بازی کے شوق میں ڈوبے لگتے ہو۔ ہاہاہا
    داغ بے چارے کی عاقبت تو یہیں بنا دی۔۔۔ یومِ قیامت کا انتظار ہی کر لینے دیتے اس بے چارے کو :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. محب علوی

    محب علوی مدیر

    مراسلے:
    12,669
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جو کلام سے محسوس ہوا وہ بیان کیا ہے اور جو چند نعتیں پڑھی اور سنی ہے ان کے تناظر میں کہا ہے۔ داغ کے عمومی کلام میں کم از کم ایک دو شعر ندرت خیال لیے ہوتے ہیں مگر اس کلام میں مجھے ایسا بالکل محسوس نہیں ہوا۔ جب کلام موجود ہے تو دل کا حال جاننے کی کیا ضرورت اور میری رائے ہے فتوے تو ماشاءللہ ایک اور ہی عالم فاضل شخصیت آجکل دیتی ہیں اور اکثریت ان فتاوی کی جلی کٹی پر مشتمل ہوتی ہے۔ ;)

    یوم قیامت کا انتظار اس بیچارے نے شعروں میں بہت کر لیا ہے ، اب بعد از مرگ بھی یہی سلسلہ جاری رکھا جائے کیا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    یہ پوچھنے کے لئے تو عالم بالاجانا پڑے گا محب علوی صاحب !
     
  20. محب علوی

    محب علوی مدیر

    مراسلے:
    12,669
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    مجھے لگتا ہے میں نے کوئی انوکھی بات کردی ہے یا فاتح کے اعتراض کے بعد اسے سند مل گئی ہے۔

    تاریخ میں اور اب بھی زیادہ تر رائے مرنے والوں پر ہی ہوتی ہیں اور اس کے لیے کوئی بھی عالم بالا نہیں جاتا ، اسی کرہ ارض پر رہ کر ہی اپنے خیالات پیش کرتا ہے مدیحہ گیلانی صاحبہ
     

اس صفحے کی تشہیر