اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابرہیم وعلی آل ابرہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابرہیم وعلی آل ابرہیم انک حمید مجید۔
آپ کا اردو بلاگ ہوا کرتا تھا دریچہ۔ اردو ٹیک کی وفات کے بعد وہ بلاگ بھی غائب ہوگیا۔ میرا مشورہ ہوگا کہ انٹرنیٹ آرکائیو وے بیک مشین کے ذریعے اس کا بیک اَپ حاصل کریں اور بلاگ اسپاٹ یا ورڈپریس پر ایک بار پھر بلاگنگ شروع کریں۔ آپ کی تحریروں کو ایک بلاگ کی شدید ضرورت ہے!
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾
(سورة الإسراء)
ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔
سچ کہوں تو آپ کے انٹرویو سے زیادہ مجھے آپ کی مدلل گفتگو اور مفید باتوں نے متاثر کیا ہے۔ اس لیے میں یہ پوچھنا چاہوں گا کہ طالب علمی کے زمانے میں آپ کی اسٹڈی کا کیا طریق کار تھا؟ اسٹڈیز کو کتنا وقت دیتی تھیں؟ کچھ ٹپس عنایت فرمائیں!