"یا" اردو میں دو طرح کی ہے ۔ چھوٹی یا (ی) جسے یائے معروف اور یائے تحتانی بھی کہا جاتا ہے اور بڑی یا (ے) جسے یائے مجہول اور یائے معکوس بھی کہا جاتا ہے ۔ اردو کے ابتدائی دور میں ان دونوں کی کتابت میں کوئی فرق نہیں رکھا جاتا تھا ۔ اکثر اوقات بڑی یا کو بھی "ی" لکھا جاتا تھا اور پڑھنے والا...