تجربہ وہ کنگھی ہے جو زندگی میں ایسے وقت کام دیتی ہے جب سارے بال جھڑ چکے ہوتے ہیں.
دانش بیلجیئم
ہربیٹا اپنے باپ کی نظر میں یوسف ہوتا ہے.
دانش عرب
کپڑے کو کاٹنے سے پہلے سات بار ناپو، کیونکہ اسے کاٹنے کا ایک ہی موقع ہوتا ہے
روسی دانش
ڈاکٹر جانسن نے ایک انگلش ڈکشنری شائع کی تو، چند دن کے بعد ان کے آفس میں ایک خاتون تشریف لائیں،
ڈاکٹر صاحب آپ نے اس لغت میں فحش الفاظ بکثرت استعمال کیے ہیں،
ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا،
محترمہ آپ نے تلاش ہی ایسے الفاظ کیے ہیں
سنو دسمبر
اُسے پکارو
اُسےبلا دو
اُسے ملا دو
اب اس سے پہلے کے سال گزرے
وہی لکیریں وہی ستارے
میری ہتھیلی میں قید کر دو
یہ آخری شب کے آخری پل
کوئی بڑا اختتام کر دو
یہ زندگی تمام کر دو
سنو دسمبر ......
اُسے پکارو .........
اُسے ملا دو