یہ نعت اصلاح کے لئے پیش ہے ۔۔۔
بڑوں سے بڑا ہے مقامِ محمدؐ
پیامِ خدا ہے پیامِ محمدؐ
امانت ، دیانت، شرافت، صداقت
نرالا ہے سب سے نظامِ محمدؐ
ذرا پھر کبھی تم اسے پڑھ کے دیکھو
نصیحت بھرا ہے کلامِ محمدؐ
کبھی نام ان کا جو آئے زباں پر
تو واجب ہے پھر احترامِ محمدؐ
یہ اس کی عطا ہے ، یہ اس کا کرم...