نتائج تلاش

  1. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    دین کا جمال توازن میں ہے اور دین کا کمال استقامت میں ۔
  2. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    نادان اپنی تقدیر کے بدلنے کے لیے باہر کسی انقلاب کے منتظر رہتے ہیں ۔عقلمند اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی شخصیت میں انقلاب لے آتے ہیں۔
  3. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    تعصبات کی دنیا میں اپنی بات منوانا سب سے بڑی کامیابی ہے اور ایمان کی دنیامیں اپنی غلطی کی اصلاح سب سے بڑی کامیابی ہے۔
  4. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    والدین کی خدمت جنت کا دروازہ ہے ۔خوش نصیب لوگ اس دروازے کو زندگی میں اور بدنصیب ان کی موت کے بعد ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  5. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    روزہ جنت کا دروازہ ہے مگر یہ دروازہ صرف وہی شخص کھول سکتاہے جو روزے کی مشقت کو تقویٰ کی کنجی میں بدل سکے ۔
  6. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    ندامت توبہ کے دروازے کی اصل کنجی ہے جبکہ سرکشی اور تاویل اس دروازے کے قفل ہیں۔
  7. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    ہمارا اصل امتحان اس وقت شروع ہوتاہے جب بظاہر ہم امتحان سے نکل چکے ہوتے ہیں۔
  8. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    ہدایت بندوق کی گولی نہیں ہوتی جس سے دوسروں کو نشانہ بنایا جائے ۔یہ روشنی ہوتی ہے۔جو دل سے پھوٹتی ہے اور سب سے پہلے ہمارے اپنے وجود کو منور کرتی ہے ۔
  9. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    صبر بھی رنگ لاتا ہے اور غصہ بھی صبر کے رنگوں سے زندگی حسین ہو جاتی ہے اور غصے کا رنگ محبت کے ہر رنگ کو نگل جاتا ہے ۔
  10. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    صبر کی عادت کے بغیر حصول جنت کی خواہش ایک ایسا خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں ہو سکتی۔
  11. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    جو لوگ اپنے سینے میں تعصب کے ناگ پالتے ہیں وہ سب سے پہلے خود ہی ان کے زہر کا نشانہ بنتے ہیں۔
  12. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    انتہا پسندی کے جواب میں انتہاپسندی کا رویہ آپ کے علم و اخلاق کی شکست ہے ۔ انتہاپسندی کے جواب میں توازن پر قائم رہنا آپ کے علم و اخلاق کی فتح کی علامت ہے ۔
  13. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    جو لوگ ایمان اور اخلاق کی راہ پر چلتے ہیں جنت خود ہی ان کی منزل بن جاتی ہے اور جو لوگ خواہش اور تعصب کی راہ پر چلتے ہیں جہنم خود بخود ان کی منزل بن جاتی ہے ۔
  14. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    انسان کو دنیا میں اپنی جنت بنانے کے لیے بھیجا گیا ہے مگر انسان دنیا کو ہی اپنی جنت بنانے میں مگن رہتاہے ۔
  15. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    اندھے پن کی ہر قسم ہی بری ہے ۔مگر بدترین قسم دل کا اندھا پن ہے اور یہ اندھا پن تعصب سے پیدا ہوتاہے ۔
  16. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    جب کسی محرومی کا دکھ ستانے لگے تو اپنی ان نعمتوں کو شمار کریں جو اگر چھن گئیں تو جینا مشکل ہو جائے گا۔
  17. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    جسے گرم روزے کی پیاس متقی نہ بنا سکی اسے کوئی اور چیز کیسے متقی بنا سکتی ہے ۔جسے ٹھنڈے پانی کا افطار شکر گزار نہ بنا سکا اسے کوئی اور چیز کیسے شکر گزار بنا سکتی ہے ۔
  18. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    جن لوگوں کے دلوں میں نفرت ہوتی ہے وہ نفرت ہی پھیلاتے ہیں ۔اور جن کے دلوں میں محبت ہوتی ہے وہ محبت ہی پھیلاتے ہیں۔
  19. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    جتنی ذہانت کسی کی بات کا جواب دینے کے لیے ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ ذہانت اس کی بات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے ۔
  20. سید لبید غزنوی

    پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

    مشکل میں اللہ کو یاد رکھنا مشکل نہیں اصل مشکل آسانی میں اسے یاد رکھنا ہے ۔
Top