در عشق و ہوسناکی دانی کہ تفاوت چیست؟
آں تیشہء فرہادے، ایں حیلہء پرویزے
ترجمہ
عشق اور ہوس کے درمیان جانتا ہے کہ کیا فرق ہے؟ عشق فرہاد کا تیشہ ہے اور ہوس پرویز کا مکر و فریب۔
اپنی محدود ذہنی استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے میں نے اس شعر کو سمجھنے کی مکرر سعی کی ہے مگر سمجھنے سے قاصر ہوں۔خاص طور...