اب تو بہت پرانی بات لگتی ہے۔ اتنی پرانی کہ جزئیات بھی بھولتی جا رہی ہیں۔
ابتدائیہ:
تقریبا دو دہائیاں قبل کی بات ہے کہ سلسلہ تعلیم وغیرہ سے فراغت کے بعد بسلسلہ فکرِ روزگار شہرِ لاہور میں قیام تھا۔ طبیعت میں کچھ بوریت، آوارہ مزاجی اور آوارہ فکری تھی کہ جہاں دیگر دوستوں کی شامیں مختلف مشاغل یا...