عید ملتے ہوئے تلفظ کا خیال رکھیے
ابو نثر (احمد حاطب صدیقی)
٭
’غلطی ہائے مضامین‘ کے قارئین کو عید الفطر مبارک ہو۔
آج کچھ لوگ عیدالفطر کے فِطْر کو فِطَر (بروزنِ تیتر) کہتے ہوئے آپ سے لپک لپک کر ملنے آئیں گے۔ تحفظ و تلفظ کا تقاضا ہے کہ ایسے لوگوں کے گلے پڑنے سے گریز کیجیے۔ کورونا کی وبا کے...