محمد خلیل الرحمٰن آپ بھی پیشرفت شیئر کرتے رہیں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کب تک صفحات مکمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر وقت زیادہ لگ رہا ہو تو کچھ صفحات دوبارہ تقسیم ہو سکتے ہیں کیونکہ کچھ ارکان کے پاس صفحات کم ہیں۔
بہترین
فارسی کے اشعار جیسے لکھے ہیں بس ان کی شکل مل رہی تو فی الحال کافی ہے۔
پہلی پروف خوانی کے بعد ایک دو دفعہ اور نظرثانی کے مراحل بھی ہیں جس میں یہ چیزیں طے ہو جائیں گی۔
یہ کتاب مشکل اور دقیق ہے اس لیے اسے دو تین مراحل سے گزارا جائے گا۔
دوسری پروف ریڈنگ محمد شعیب کریں گے اور تیسری الف عین...
جی گوگل ڈاکس میں ہی براہ راست تدوین کی جا سکتی ہے۔ دوسرا آپ لنک پر جائیں اور پروف والے صفحات اصل صفحات سے بدل دیں۔ لیپ ٹاپ پر تو ویب پیج کھل جائے گا جس میں ورڈ کی طرح تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ فون سے گوگل ڈاکس ایپ میں ایڈٹ کے لیے ایک گول آئیکن پنسل والا ظاہر ہو گا صفحہ کے آخر میں دائیں طرف۔
رنگ خراب نہیں ہوا، شعیب رنگ گوگل فوٹوز سے تھوڑا تبدیل کرکے پوسٹ کیا۔ میں اصلی والا بھی پوسٹ کرتا ہوں۔ اس سے مجھے خیال آیا کہ ٹول کی مدد سے کچھ رنگوں کی تبدیلی والے سرورق پوسٹ کرکے رائے بھی لے لیتے ہیں۔
جو کتابیں ٹائپ ہو رہی ہیں وہ پروف کے مراحل سے گزر کرای کتاب اور دیگر فارمیٹ میں شائع بھی ہوں گی۔ کتابوں کے نئے اور جدید سرورق بھی بن رہے ہیں اور اس وقت یہ محاذ کلی طور پر محمد شعیب نے ہی سنبھالا ہوا ہے۔ اس دھاگے میں کتاب کی برقی اشاعت سے پہلے ہی سرورق پوسٹ کر دیا جائے گا تاکہ احباب رائے بھی دے...