تجویز اچھی ہے مگر ایک ہی شخص کا متن ڈھونڈ کرلکھنا کافی وقت لے جاتا ہے ، اگر ساتھ میں کوئی اور یہ کام کر دے تو آسانی رہے گی۔
دوسرا پروف میں غلطی ہو بھی جائے تو چند صفحات کی دوسری یا تیسری پروف ریڈنگ ہو جائے گی جس کی منصوبہ بندی تو ہوتی ہے مگر عمل درآمد مشکل ہوتا ہے۔ :)
غلطی سے لکھ دیا ، اصل میں 26 صفحات دینے تھے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ کسی کو زیادہ سے زیادہ چالیس پچاس صفحات ہی دوں۔
آپ کی نشاندہی سے غلطی کا ادراک ہوا۔ آپ کے پروف صفحات مندرجہ ذیل ہیں:
ریختہ صفحہ 76 سے 103 تک ، کتاب صفحہ 79 سے 106
فائل کا نام ریختہ کے صفحات کے حساب سے رکھا گیا ہے مگر کوشش کی ہے کہ کتاب کے صفحات کا حوالہ بھی دیا جائے۔
فائل کی تقسیم فی الحال 100 صفحات کے آس پاس رکھی گئی ہے مگر اسے بدلا جا سکتا ہے۔
پہلی فائل کے 82 صفحات تین یا چار لوگوں میں تقسیم ہو سکتے ہیں۔
پروف صفحات کی تقسیم
شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 18 - 49 کتاب صفحہ 21-52
قرۃ العین۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 50-75 کتاب صفحہ 53-78
سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 76-103 کتاب صفحہ 79-106
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 125- 104 کتاب صفحہ 107-128
محب علوی...
فسانہ عجائب کے بعد اب نو طرز مرصع کی پروف خوانی کی باری ہے۔ اس دفعہ ٹائپنگ والی گوگل ڈاکس فائل کی بجائے پروف کے لیے مختلف گوگل ڈاکس فائلیں بنائی جا رہی ہیں جو تقریباََ 100 صفحات پر مشتمل ہوں گی۔ اس کی وجہ ایک ہی فائل میں ڈیڑھ دو سو صفحات کے بعد فائل بھاری بھرکم ہو جاتی ہے اور اس پر کام کرنے میں...
ماشااللہ بہت عمدہ رفتار سے پروف کا کام ہو رہا ہے اور میرے خیال سے فسانہ عجائب سے مشکل کتاب پروف کی شاید ہی دیکھنے کو ملے۔ ایک تو کتاب دقیق اور مسجع و مقفی تھی دوسرا دو پلیٹ فارم پر ٹائپ ہوئی جس کی وجہ سے صفحات کی ترتیب میں کئی غلطیاں تھیں۔ تیسرا ناگہانی وجوہات کی وجہ سے اس کی پروف خوانی التوا کا...
نہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ پیغام کا مقصد ہی یہی ہے کہ اگر کسی مصروفیت یا مجبوری کی وجہ سے کام نہ ہو پائے تو ٹیم کے دیگر ممبران وہ کام کر لیں اور یوں ٹیم ورک سے کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔
بہترین۔ یہ پیشرفت کا پیغام اس لیے لکھا اور لکھوایا تاکہ سب کو اطلاع ملتی رہے کہ صفحات پر کام ہو رہا ہے۔
ایسے میں اگر کوئی ممبر کام نہ کر پائے تو اس کے صفحات دوبارہ تقسیم کر دیے جائیں۔
ایک طریقہ جس سے کافی رفتار بنتی ہے وہ دو لوگوں کا مل کر پروف ریڈ کرنا ہے۔ ایک متن پڑھے اور دوسرا تصدیق اور تصحیح کرتا جائے۔
اس کے علاوہ لیپں ٹاپ یا کمپیوٹر پر کتاب کھول کر فون پر ایپ میں تبدیلیاں کرنا بھی نسبتاً بہتر ہے۔