اس سلسلے میں صرف ایک بات کہوں گا کہ ریڈیو پاکستان کے پروگرام "ہم نوجوان" میں نے ریڑھی لگانے والوں، چائے بیچنے والوں اور مزدوری کرنے والے نوجوانوں تک کا انٹرویو کیا ہے اور ہمارے استادِ محترم کہتے تھے کہ انٹرویو سے کبھی نہ گھبرائیے کہ جو کچھ آپ زندگی سے سیکھ چکے ہیں یہ بیان کرنے کے لیے کافی ہے۔