ارے احمد بھائی۔۔۔۔ مجھے پہلے ہی لگ رہا تھا کہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پہلے لوگ آتے جاتے تھے تو آپ ان کو کہتے تھے پنکھا چلا دو۔۔۔ ریموٹ پکڑا دو۔۔۔ اب نہ کوئی آئے نہ جائے۔۔۔ شکوہ تو آپ کا بنتا ہے ۔۔۔۔ اللہ اللہ
مجھے بھی ایسے موقعوں پر ذرا کم آلکسی بہت یاد آتے ہیں۔۔۔
آپ نے جتنے دکھ سے آلکسیوں کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔ قسم سے ۔۔۔ اگر لیٹا ہوا نہ ہوتا۔۔۔۔ تو شاید دل ٹوٹ جاتا۔۔۔۔ آلکسیوں کی معراج کے بارے میں ایک پرانی شرح پیش کر رہا ہوں۔۔۔۔
اتنا تو مشکل ہے وقت دینا پڑے گا۔۔۔ ابھی جمعہ کے بعد کچھ دیر کھیلا ہے۔۔۔ ایک ٹریننگ کے دوران۔۔۔ 66 سکور ہوا ہے۔۔۔
یعنی آپ لوگوں کے انداز میں اپڈیٹ دوں تو
اسکور: 66
( ر ) ( ا ) ( ی )
( و ) ( ی ) ( ج )
سو ہزار کام ٹالنے سے تخت نہیں ملتا۔۔۔ آلکسی ایک صلاحیت نہیں۔۔ نظام حیات ہے۔۔۔ اس کو زندگی کے ہر پہلو میں اپنانا پڑے گا۔ پھر کہیں جا کر آپ کو کوچے میں داخلے کی اجازت ملے گی۔
لوگ ن م راشد اور میرا جی کے آپس میں جواب مضمون پڑھتے تھے۔۔۔ اب ہمارے جواب ادھار و نقد پڑھا کریں گے۔۔۔ خیال برا نہیں۔۔۔ پانچ چھے سال میں ایک دو مضمون تو ہم لکھ ہی لیں گے دونوں۔۔۔۔۔