مابدولت ازحدعجزوانکسار سے برادرم محمدظہیر کا مراسلۂ بالا کے لئے شکریہ بجالاتے ہیں جس میں موصوف نے مابدولت کو کسی اصلاحی خدمت کا بلاکم وکاست اہل گردانا ۔:):)
مابدولت کو اپنا وہ مراسلہُ تہنیت یومِ گذشتہ کی ہی بات لگتی ہے جس میں مابدولت نے برادرم تابش کو، ان کی برق رفتاریُ مراسلہ نگاری کی بناُ پر ، شکار پر جھپٹے ہوئے کسی تیندوے سےتشبیہ دی تھی۔ تاہم فی الفور مابدولت مذید تشبیہات عطاکرنے سے اپنے تئیں تہی دست پاتے ہوئے محض " آپ کو منصبِ ہشت ہزاری بہت...
ہاہاہاہا ! مابدولت چونکہ عزیزبرادرم چوہدری صاحب کے اس مراسلے کو بیک وقت دو علاماتی ریٹنگ دینے سےمعذور ہیں لہذا بالامراسلے نے مابدولت کوجوقہقہہ لگانے پرمجبورکیا،اس کے اظہار کے لئے "پرمزاح" کی درجہ بندی تفویض کرنے لئے مابدولت حروف تہجی کا سہارہ لیتے ہیں!:):)
مابدولت پنجابی زبان میں اپنی طفلِ مکتبی کا کامل ادراک رکھتے ہوئے برادرم چوہدری صاحب کی دی ہوئی داد کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اود ان کا تہہِ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔ :):)
چچا ( روتے ہوئے بھتیجےسے )..اوئے پتر ، توں تے اپنے یاردے ویاہ وچ شرکت لئی گیا سی ! کی ہویا تینوں ؟
بھتیجا .. چاچا نہ پچھ کی ہویا ! اتھے پہنچ کے سب توں پیلا کڑی دا پیؤ اواج ماڑی " اوے میں آں منڈے دا پیؤ ، کڈ کڑی دا پیؤ
تے چاچا فیر کڑی دا پیؤ اگے آیا ، اس نال مل ملیاں ہویاں ، گلاں باتاں ہویاں...
مابدولت کو گما ن پختہ ہے کہ اس شعبے سے مکمل نابلدی مابدولت کی بطریق احسن کارکردگی کی راہ میں ضرور قدغن لگاتی، تاہم عزیزی یاز کی معیت اور اعانت شاملِ حال ہونے کی صورت میں اغلب امکان ہے کہ مابدولت برادرم چوہدری صاحب کی توقعات پرپورااترکراپنابھی بھرم قائم رکھنے کی سعئ مقدوربھرکرنے کی جسارت کرہی...
مابدولت اپنی معزز بہن ہادیہ کے پہلے سوال کا اثبات میں جواب دیتے ہوئے یہ اطلاع بہم پہنچانے میں قلبی مسرت محسوس کرتے ہیں باہمی مضبوط تعلق زبان وبیان کی خلیجوں کو پاٹنے کا بہترین ذریعہ ہے اور بفضل خدا مابدولت اس نعمت سے بہرہ ور ہیں !:):)