نتائج تلاش

  1. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

    محفل فورم کا قیام 2005 میں 30 جون کو عمل میں لایا گیا تھا۔ ایک ملین پیغامات کی مبارک میں نے اکتوبر 2012 میں پوسٹ کی تھی۔
  2. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ کی تیاریاں

    یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ بلکہ کچھ سال تک ہم اس پر کچھ مختلف طریقے سے عمل بھی کرتے رہے ہیں۔ پہلے کسی کو اعزازی منتظم بنا کر ڈیڑھ دن منتظمی کی سیٹ پر بٹھاتے ہیں، اور اس کے بعد معطل کر دیتے ہیں۔ :love:
  3. نبیل

    قران کوئز 2018

    اگلا سوال۔۔ قران میں کئی جگہ پر اصحاب الجنۃ کی آپس کی گفتگو کا ذکر ہے۔ کوئی ایک حوالہ دیں کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہوں گے۔ براہ مہربانی ایک پوسٹ میں ایک ہی حوالہ دیں، باقی کے لیے دوسروں کو بھی موقع دیں۔ :)
  4. نبیل

    قران کوئز 2018

    درست۔ سورۃ روم کی آیات ذیل میں ہیں۔ فِي بِضْعِ سِنِينَ ۗ لِلَّ۔هِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ ۚ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ﴿٤﴾ اللہ ہی کا اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی اور وہ دن وہ ہو گا جبکہ اللہ کی بخشی ہوئی فتح پر مسلمان خوشیاں منائیں گے بِنَصْرِ اللَّ۔هِ ۚ يَنصُرُ...
  5. نبیل

    قران کوئز 2018

    یہ بھی سورۃ انفال میں نہیں ہے بلکہ سورۃ آل عمران ( آیت 123 ) میں ہے۔ وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّ۔هُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌ ۖ فَاتَّقُوا اللَّ۔هَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ آخر اس سے پہلے جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کر چکا تھا حالانکہ اس وقت تم بہت کمزور تھے لہٰذا تم کو چاہیے کہ اللہ کی ناشکر...
  6. نبیل

    قران کوئز 2018

    سورۃ انفال غزوۃ بدر کے واقعے کے دوران اور اس کے بعد نازل ہوئی تھی۔ میں نے جس سورۃ کا ذکر کیا ہے وہ اس سے کئی سال قبل مکہ میں نازل ہوئی تھی۔
  7. نبیل

    قران کوئز 2018

    السلام علیکم، رمضان کی آمد کی مناسبت سے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی قران کی عام معلومات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ سوالات صرف قران میں سے ہوں اور عام فہم ہوں۔ ادق مضامین اور تفسیر کے موضوعات کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کیے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں کوشش کریں کہ جواب کے لیے ایک...
  8. نبیل

    تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

    ذیل میں مئی 2012 سے اب تک کے اعداد و شمار کی تصویر موجود ہے۔ یہ اعداد و شمار دیکھ کر میں خود بھی حیران ہو گیا ہوں۔ دسمبر 2012 میں 45000 کے قریب مراسلات پوسٹ کیے گئے تھے۔ ان دنوں مہینے میں 25 سے 30 ہزار مراسلات معمول کی بات تھی۔ اس کے بعد یہ گراف نیچے آتا گیا۔ بیچ میں جو spikes نظر آتی ہیں وہ...
  9. نبیل

    تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

    اس طرح کی تفصیلات غالبا الیکسا پر قیمتا دستیاب ہیں۔
  10. نبیل

    تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

    الیکسا ٹاپ لیول ڈومین کے اعدادوشمار ہی دیتا ہے۔ سب ڈومین یا ذیلی سائٹ کے علیحدہ اعدادوشمار نہیں دستیاب ہوتے۔ اردو ویب کی زیادہ ٹریفک محفل فورم کی ہی ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ اردو ویب کا ٹاپ رینک 90000 کے آس پاس رہا ہوگا۔
  11. نبیل

    تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

    ایک عام شاہدہ جو ان اعداد و شمار میں شامل نہیں وہ یہ ہے کہ پاکستان کے مطابق رات کے وقت فورم کی ٹریفک بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ محفل فورم پر زیادہ تر ٹریفک پاکستان سے ہی آتی ہے۔ اس کے مقابلے میں انڈیا سے بہت تھوڑی ٹریفک آتی ہے۔
  12. نبیل

    تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

    ذیل میں الیکسا ڈاٹ کام پر اردو ویب کے عمومی رینک کو دکھایا گیا ہے جو آج کے مطابق ہے۔ اس تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ بحیثیت عمومی اردو ویب انٹرنیٹ کی ٹاپ کی ایک لاکھ سائٹس میں شمار ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں اس کا نمبر 1226 ہے۔ یہ رینک مستقل نہیں ہیں۔ اس رینکنگ کو کچھ تبدیلیوں کے ذریعے کافی بہتر...
  13. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تک بندی کا مشاعرہ 2018

    سب لوگ کیا کسی اور مشاعرے میں چلے گئے ہیں؟ کوئی نئی تک بندی نظر نہیں آ رہی۔ چلیں میں ہی دوبارہ کچھ پیش کرتا ہوں۔ آصف اثر کے لیے۔۔ بدلتی ہے کیفیت پریشاں سے حیراں ہونے تک ایک عمر چاہیے بچے کو جواں ہونے تک ارتقاء میں ہے یہ کائنات مسلسل دیکھیں کیا گزرے ہے بندر پہ انساں ہونے تک :cool:
  14. نبیل

    تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

    السلام علیکم، اب جہاں محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پیغامات کی تعداد کا ایک ہدف بھی سیٹ کر دیا ہے تو فورم کے کچھ حالیہ اعداد و شمار پر نظر ڈال لیتے ہیں۔ اس طرح ہمیں فورم کی موجودہ سرگرمی کے بارے میں کچھ علم ہو جائے گا اور یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ ہمیں...
  15. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تک بندی کا مشاعرہ 2018

    یہ بھی بتا دیں کہ روئے سخن کن کی جانب ہے۔ ;)
  16. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

    وہ صاحب خیریت سے ہیں۔ کبھی کبھار بات چیت بھی ہو جاتی ہے۔ ملاقات ہوئے البتہ کافی دن ہو گئے ہیں۔ :)
  17. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تک بندی کا مشاعرہ 2018

    خلیل بھائی، آپ زبردستی کرسی صدارت پر بٹھا رہے ہیں۔ :) میں رضاکارانہ طور پر کرسی صدارت سے دستبردار ہوتا ہوں۔ :) سب آئیں اور کرسی صدارت پر بیٹھتے رہیں۔ :) خلیل بھائی کے لیے۔۔۔ مشاعرے کا مرکز ثقل ہو نقل ہو چاہے عقل ہو پیش ہو کچھ تازہ کلام غزل ہو چاہے وزل ہو :love:
  18. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

    فونٹ کے بارے میں خود اس فونٹ کے ڈیویلوپر بہتر بتا سکیں گے۔ لغت پراجیکٹ پر یقینا کام ہونا چاہیے۔ لیکن یہ بڑے سکیل کا پراجیکٹ ہے اور اس کے لیے افرادی قوت کی بھی کافی ضرورت ہے۔
  19. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

    ان سکرین شاٹس کو دیکھنے پر ایک اور یاد آئی۔ شروع میں فورم کا ماٹو لکھا نظر آتا تھا محفل دوستاں، بزم یاراں، انجمن آرائیاں۔ بعد میں ایک محترم دوست کے اصرار پر ہم نے انجمن آرائیاں کو اس میں سے حذف کر دیا تھا کہ اس سے انجمن ارائیاں ہونے کا شبہ ہوتا تھا۔ :) وہ دوست خود بھی ارائیں ہیں۔ :)
Top