سوال: ”مقدّرات“ کا کیا معنی ہے؟ شاعری کی کوئی اصطلاح ہے؟ [عبدالرحمان انیس]
جواب: مقدرات (دال مشدد) جمع ہے مقدر ہے۔ علمِ قواعد میں یہ اصلاً عربی اصطلاح ہے لیکن بلاغت میں بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ اردو لغات میں اس کا اندراج لفظِ ”مقدر“ کے ساتھ ضرور ہے لیکن غیر مفصل، جس سے اردو کا طالب علم اس لفظ کی...