سکائی میں سڑکیں کافی تنگ تھیں۔ اکثر صرف ایک لین۔ کوئی دوسری طرف سے آ رہا ہو تو ایک گاڑی کو پل آؤٹ میں جانا پڑتا تھا۔ کئی بار اس کے لئے کار ریورس بھی کرنی پڑتی۔ لیکن سپیڈ لمٹ آبادی سے باہر وہی 60 میل فی گھنٹہ۔ ڈرائیوز کافی خوبصورت تھیں اور ہم نے کافی انجوائے کیں۔
پورٹری پہنچے تو ہاربر کے قریب...