"تو ڈڈو نے باآواز بلند ٹرا کر کہا۔۔۔ ۔۔
یہ چور نہیں۔۔۔ اور نہ ہی مور ہے۔۔۔ ۔ بلکہ یہ تو خواجہ ہے۔۔۔ ۔ ایک بے ضرر خواجہ۔۔۔ ۔ درخت کی چھال کھا کر گزارہ کرتا ہے۔۔۔ مگر چھوٹے گوشت۔۔۔ یعنی کہ مجھے کبھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھا"
کیا بات ہے نینے، تو نے ڈڈو کی گواہی کو ایسے بیان کیا کہ ایک لمحے کے لیے...
لیکن مجھے تو چار سال بعد پتہ چلا نا۔ میں ڈھونڈتا ہوں کہ یہ کس مشہور شاعر کا شعر ہے۔
ویسے آپ نے جو شعر کہا وہ غالب کا نہیں، مومن خاں مومن کا ہے شاید :p
ہماری ایف ایس سی میں اردو کی کتاب میں بھی تھا۔
قسم لے لیں انکل الف عین ، میں نے خود لکھا تھا 4 سال پہلے یا شاید اس سے بھی پہلے :( :p
ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کسی اور شعر کے ساتھ ملتا جلتا ہو لیکن کیونکہ میرا مطالعہ صفر ہے، اور چار سال پہلے تو منفی تھا تو میں نے کہیں سے پڑھ کر نقل نہیں کی :(
بہت عمدہ۔ یعنی اس شعر میں تو میں کر دیتا ہوں تجھ کی جگہ تم
ہم سے ملو کہ ہم ہیں وہ بے نام سے بشر
جب سے ملے ہیں تم سے تو خود سےنہیں ملے
اس طرح تو کافی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی :nailbiting:
اتنی روشنی میں نے نوٹ میں بھی نہیں ڈالی تھی جتنی تو نے اپنے جواب میں میری کمیوں پر ڈال کر مجھے کمّی بنا دیا :(
ہاں یہ شعر کافی پرانا ہے، میری اکلوتی کتاب کے پیچھے میری تصویر (آہم آہم) کے نیچے بھی لکھا ہے :p
تعریف کے لیے شکریہ دوست، کرتا رہا کر، سیروں خون بڑھتا ہے :rollingonthefloor:
بہت شکریہ۔ نوازش :)
آپ یقین کریں میرے فرشتوں کو بھی شتر گربہ کا نہیں پتہ :( آپ کہتے ہیں تو ہو گا کچھ نہ کچھ یہ بھی لیکن اس سے کوئی مسئلہ ہوتا ہے شعر میں؟ میرا مطلب، یہ تو میں سمجھ گیا کہ جہاں تک ممکن ہو تو کی جگہ تم کو استعمال کرنا چاہئے اور آگے خیال بھی رکھوں گا (اگر کچھ لکھ پایا) لیکن تھوڑی...
آنکھیں پھٹی پھٹی ہیں تو لب ہیں سِلے سِلے
ہم اب بھی تیرے شہر کے عادی نہیں ہوئے
ہم سے ملو کہ ہم ہیں وہ بے نام سے بشر
جب سے ملے ہیں تجھ سے تو خود سےنہیں ملے
اے یار آج دیکھ تو لے راہ پر تری
پتھر پڑے ہوئے ہیں کہ ہم ہیں گرے پڑے
ہم منزلوں کی چاہ میں رستے بدل گئے
ہم سے محبتوں کے سفر طے نہیں ہوئے
جو...
ارے واہ۔ مبارک ہو لالی :biggrin:
میں لکھ کر دیتا تو انہوں نے دوسرے شعر پر ہی بے جا بے جا (جا کر بی بی اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں) کر دینی تھی :rollingonthefloor:
ساقی بھائی تعریف کا شکریہ :p
آسی بھائی ناکام تو میں اس لیے ہوں کہ اب لکھنا ممکن نہیں لگتا۔ جو لکھ چکا ہوں وہ ردی کی نظر ہو گیا :p آپ جیسے دوست ملتے رہے تو حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی اور شاید دوبارہ لکھ سکوں :)
پسندیدگی کا شکریہ محمد یعقوب آسی بھائی :)
اپنی بہت ساری غلطیاں ایسی ہیں جو مجھے آج بھی پسند ہیں لیکن مستقل مزاجی کے فقدان کے باعث بہت پیچھے رہ گیا اور غلطیاں کرنا ہی چھوڑ دیں :(
بجا فرمایا آپ نے، بہت دفعہ کوتاہی بھی ہو جاتی ہے لیکن جب جب خیال آتا ہے تو اس کو اپنا وقت اور پیار دینے کی پوری کوشش کرتا ہوں کیونکہ اتنے سے بچے کو چیزوں سے زیادہ وقت، توجہ اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے :)