زندگی میں تعاون وہی کر سکتے ہیں جو زندہ ہوں۔۔۔ مفاد پرست، مُردے کی طرح ہوتا ہے' اس کے نصیب میں یہ سعادت نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ تعاون کر سکے۔ اصل میں یہ زندگی تعاون ہی سے عبارت ہے۔ اگر پیدا ہونے والے بچے کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے تو وہ کبھی پروان نہ چڑھ سکے۔ تعاون کا یہ جذبہ ماں کو پہلے ہی ودیعت...