تُو نے اپنا بنا کر نظر پھیر لی، میرے دل کا سکوں ناگہاں لُٹ گیا
مجھ کو لُوٹا ترے عشق نے جانِ جاں ،میں ترے عشق میں جانِ جاں لُٹ گیا
چند تنکے فقط میری جاگیر تھے ،وہ بھی بادِ خزاں لوٹ کر لے گئی
میں نے دیکھا نہ فصلِ بہاری کا منہ ، میں قفس میں رہا، آشیاں لُٹ گیا
میں نے لُٹنے سے پہلے یہ سوچا کہ میں ،...