نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مبارکباد شمشاد بھائی کو سالگرہ بہت بہت مبارک

    اگر آپ نے ابھی تک اپنی کتابیں کسی کو نہیں دیں تو سب سے زیادہ مستحق گورنمنٹ پبلک لائبریریز ہوتی ہیں۔ آپ جس شہر میں ہیں وہاں کی سب سے بہتر پبلک لائبریری کو کتب عطیہ کر دیں۔ ویسی میری نظر میں سب سے مستحق لائبریری پنجاب پبلک لائبریری لاہور ہے۔ میں ہمیشہ انھیں ہی کتابیں عطیہ کرتا ہوں گزشتہ پینتالیس...
  2. فرخ منظور

    ناصر کاظمی گلی گلی آباد تھی جن سے کہاں گئے وہ لوگ ۔ ناصر کاظمی

    گلی گلی آباد تھی جن سے کہاں گئے وہ لوگ دلی اب کے ایسی اجڑی گھر گھر پھیلا سوگ سارا سارا دن گلیوں میں پھرتے ہیں بے کار راتوں اٹھ اٹھ کر روتے ہیں اس نگری کے لوگ سہمے سہمے سے بیٹھے ہیں راگی اور فن کار بھور بھئے اب ان گلیوں میں کون سنائے جوگ جب تک ہم مصروف رہے یہ دنیا تھی سنسان دن ڈھلتے ہی دھیان...
  3. فرخ منظور

    حق الیقین ۔ حامد عتیق سرور

    حق الیقین میں ایسے ملک میں رہتا ہوں حامد جہاں ہر شخص سب کچھ جانتا ہے غیاب و ظاہر و باطن کی باتیں وجود و ہست و لا امکاں کے قصے کہاں کس وقت کیا کیا ہو رہا ہے فرشتان ِ خدا کی گفتگو بھی دل ِیزداں کی پنہاں آرزو بھی گنہ گاروں کی ساری لغزشیں بھی سیہ کاروں کے من کی سازشیں بھی سبھی کے چشم دیدہ واقعے ہیں...
  4. فرخ منظور

    قسمت کھلی ہے آج ہمارے مزار کی۔ بیدم شاہ وارثی

    قسمت کھلی ہے آج ہمارے مزار کی چادر پڑی ہے گوشۂِ دامانِ یار کی کیسا فشار کیسی اذیت فشار کی لذت ملی ہے قبر میں آغوشِ یار کی وحشت یہ کہہ رہی ہے دلِ بے قرار کی پھر خاک چھاننی ہے ہمیں کوئے یار کی کوچے میں تیرے دوش صبا پر سوار ہے کس اوج پر ہے خاک ترے خاکسار کی دل بھی گیا جگر بھی گیا جان بھی چلی...
  5. فرخ منظور

    تعارف نہاں ماندیم چوں معنی بچندیں لفظ پیدائی

    اسی لیے تو کہا ہے کہ لگتا ہے کہ حسان خان کی طرح کے ایک اور لڑکے کی آمد ہوئی ہے۔ :)
  6. فرخ منظور

    تعارف نہاں ماندیم چوں معنی بچندیں لفظ پیدائی

    اردو محفل میں خوش آمدید۔ لگتا ہے ایک اور حسان خان کی آمد ہوئی ہے۔
  7. فرخ منظور

    تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

    نہایت افسوس ہوا۔ خدا غریقِ رحمت فرمائے۔ آج وہ، کل ہماری باری ہے
  8. فرخ منظور

    آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

    کیا اسلامی بنکنگ سود سے پاک ہے؟
  9. فرخ منظور

    کچھ نہ کچھ سوچتے رہا کیجے۔ رسا چغتائی

    کچھ نہ کچھ سوچتے رہا کیجے آسماں دیکھتے رہا کیجے چار دیواریٔ عناصر میں کودتے پھاندتے رہا کیجے اس تحیر کے کارخانے میں انگلیاں کاٹتے رہا کیجے کھڑکیاں بے سبب نہیں ہوتیں تاکتے جھانکتے رہا کیجے راستے خواب بھی دکھاتے ہیں نیند میں جاگتے رہا کیجے فصل ایسی نہیں جوانی کی دیکھتے بھالتے رہا کیجے آئنے...
  10. فرخ منظور

    کثرتِ جلوہ سے چشمِ شوق کس مشکل میں ہے ۔ اقبال صفی پوری

    کثرتِ جلوہ سے چشمِ شوق کس مشکل میں ہے اتنی شمعیں کب ہیں جتنی روشنی محفل میں ہے چشمِ حیراں کو کوئی جلوہ نظر آتا نہیں دل کی بیتابی یہ کہتی ہے کہ وہ محفل میں ہے شوق کی دیوانگی طے کر گئی کتنے مقام عقل جس منزل پہ تھی اب تک اسی منزل میں ہے دل نہ شامل ہو تو پھر تنہا خروشِ ساز کیا وہ تڑپ نغمے میں کب...
  11. فرخ منظور

    کہیں تو کاروانِ درد کی منزل ٹھہر جائے ۔ فیض احمد فیض، آواز: فرخ منظور

    کہیں تو کاروانِ درد کی منزل ٹھہر جائے ۔ فیض احمد فیض، آواز: فرخ منظور
  12. فرخ منظور

    آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

    کسی ایسے اسلامی ملک کا نام بتا سکتے ہیں جہاں پر سود پر پابندی ہو؟
  13. فرخ منظور

    آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

    ریختہ اور یہ حکومتی لغت ان دونوں لغات کے مرتبین اور ان کی اہلیت کو میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ ریختہ پر تو اب کچھ بہتر حال ہے مگر پہلے تو ہزار غلطیوں کی نشاندہی میں کرتا رہا ہوں۔ اور دوسری حکومتی لغت عقیل عباس جعفری صاحب اس کے کرتا دھرتا ہیں۔ ان کی بھی اہلیت کا اچھی طرح اندازہ ہے۔
  14. فرخ منظور

    جھنجھلائے ہیں لجائے ہیں پھر مسکرائے ہیں ۔ خمار بارہ بنکوی

    جھنجھلائے ہیں لجائے ہیں پھر مسکرائے ہیں کس اہتمام سے انہیں ہم یاد آئے ہیں دیر و حرم کے حبس کدوں کے ستائے ہیں ہم آج مے کدے کی ہوا کھانے آئے ہیں اب جا کے آہ کرنے کے آداب آئے ہیں دنیا سمجھ رہی ہے کہ ہم مسکرائے ہیں گزرے ہیں مے کدے سے جو توبہ کے بعد ہم کچھ دور عادتاً بھی قدم لڑکھڑائے ہیں اے جوشِ...
  15. فرخ منظور

    ناصر کاظمی اوّلیں چاند نے کیا بات سجھائی مجھ کو ۔ ناصر کاظمی

    مکمل غزل اوّلیں چاند نے کیا بات سجھائی مجھ کو یاد آئی تری انگشتِ حنائی مجھ کو سرِ ایوانِ طرب نغمہ سرا تھا کوئی رات بھر اس نے تری یاد دلائی مجھ کو دیکھتے دیکھتے تاروں کا سفر ختم ہوا سو گیا چاند مگر نیند نہ آئی مجھ کو انہی آنکھوں نے دکھائے کئی بھرپور جمال انہی آنکھوں نے شبِ ہجر دکھائی مجھ کو...
  16. فرخ منظور

    آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

    فیروز اللغات ہو گی۔ دنیا کی سب سے گھٹیا لغت۔
  17. فرخ منظور

    آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

    فرہنگ آصفیہ کے اس صفحے پر دونوں چندا اور چندہ موجود ہیں۔ ملاحظہ فرما لیں۔ https://archive.org/details/farhangiafiyah02amaduoft/page/148/mode/1up
  18. فرخ منظور

    آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

    پہلے میں سمجھا شاید چاند کے بارے میں کچھ کہا جارہا ہے :) میرا خیال ہے درست لفظ چندہ ہے۔ چندا تو چاند کو کہتے ہیں۔ جیسے چندا ماموں دور کے۔
  19. فرخ منظور

    عباس تابش دمِ سخن ہی طبیعت لہو لہو کی جائے ۔ عباس تابش

    دمِ سخن ہی طبیعت لہو لہو کی جائے کوئی تو ہو کہ تری جس سے گفتگو کی جائے یہ نکتہ کٹتے شجر نے مجھے کیا تعلیم کہ دکھ تو ملتے ہیں گر خواہشِ نمو کی جائے کشیدہ کارِ ازل تجھ کو اعتراض تو نئیں کہیں کہیں سے اگر زندگی رفو کی جائے میں یہ بھی چاہتا ہوں عشق کا نہ ہو الزام میں یہ بھی چاہتا ہوں تیری آرزو کی...
Top