نتائج تلاش

  1. رانا

    تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

    خوش آمدید شمشاد بھائی۔:) بہت اچھا لگا آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر۔:) اللہ تعالیٰ جلد آپ کے لئے پہلے سے بہتر روزگار کا وسیلہ بنائے۔
  2. رانا

    مذہب کی تعلیم - قرآن و سنت کی روشنی میں لکھا گیا ناول - از شاہد بھائی

    ہر قسط کے لئے علیحدہ دھاگا کھولنے کی کیا وجہ ہے جبکہ اصولی طور پر ایک ہی دھاگے میں تمام قسطیں شئیر ہونی چاہئیں اور ہو بھی سکتی ہیں۔ اس طرح غیر ضروری طور پر دھاگوں کی تعداد میں اضافہ کرنا طبعیت پر کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑتا۔ دوسرا اس سے یہ قباحت پیدا ہوتی ہے کہ اگر کوئی محفلین اس زمرے میں جھانکنا...
  3. رانا

    ڈاکٹر پرویز ہودبھائی: عصر حاضر کے سقراط

    کالج نے اپنے پیروں پر ایک نہیں دو کلہاڑیاں ماری ہیں۔ ایک تو اتنے مستند اور بہترین پروفیسر کو نکال کر اس سے محروم ہوئے دوسرا اس ویڈیو کے بعد کالج کے پلے اب کیا رہا۔ اب تو اس کالج میں کم از کم سائنس کی تعلیم کے لئے وہی داخلہ لے گا جسے صرف ڈگری درکار ہوگی۔ علم کے طالب شائد وہاں کا رخ نہ کریں۔
  4. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    اردو محفل پر ہم نے ایک ہردلعزیز محفلین کو دیکھا کہ وطن عزیز میں سائنس کے فروغ کے لئے ان کے مراسلوں میں بہت جذبہ بھرا ہوتا ہے۔ ہم سمجھے کوئی دانشور قسم کی شخصیت ہیں اور سائنس سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ پھر کچھ عرصے بعد کسی دھاگے میں دیکھا کہ ہارپ ٹیکنالوجی کے سازشی نظریات کے بخیئے ادھیڑ رہے ہیں اور...
  5. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    اچھا ہوا آپ نے وضاحت کر دی ورنہ غلط فہمی ہوسکتی تھی کہ شائد مریخی مخلوق کی حرکتوں پر صبر کرنے کے نتیجے میں صابرہ نام پڑا۔:)
  6. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    ایک تعارف ہم بھی کرا دیتے ہیں۔ محفل میں فانٹ سازی کا ذکر ان کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتا۔ اکثر اردو ویب سائٹس کو نستعلیق خوبصورت فانٹ میں دکھانے میں ان کا بہت ہاتھ ہے۔ لیکن اس تعارف کے لئے محفل کے معطلستان کا دورہ کرنا پڑے گا جہاں کئی آئی ڈیز مدفون ہیں۔ جس آئی ڈی کی ہم بات کر رہے ہیں اس کے کتبے پر...
  7. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    سیدھا سیدھا کہیں نا کہ ہماری شاعری کے استاد ہونے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنا چاہتی ہیں۔:p
  8. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    سب کچھ کہاں کہہ دیتے ہیں ابھی تو بہت کچھ ہم نے کہا ہی نہیں۔ کیا ہم نے یہ بتایا کہ چہرہ پڑھنے کے ڈانڈے بھی اسی زمانے میں جا کر ملتے ہیں۔ ایک ہاتھ پڑھتے پڑھتے غیر ارادی طور پر چہرہ پڑھنے کی غلطی کر بیٹھے۔ بس وہ دن اور آج کا دن، اس ہاتھ کی لکیروں کا لکھا ایسا غالب ہوا کہ اس غلطی کا ازالہ کرنے کو...
  9. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    وارث بھائی کے بارے میں جو لکھا ہے کہ میں چہرے پڑھتا ہوں۔ تو ہم اندر کی بات بتادیں کہ یہ کالج کے زمانے میں ہاتھ کی لکیریں بھی پڑھتے تھے۔:) اب ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ہاتھ کن کے ہوتے تھے۔:p
  10. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    واہ بھئی نور بہنا سالگرہ کے جاتے جاتے آخری دنوں میں ایسا اچھوتے خیال کی لڑی سوجھی ہے آپ کو۔ زبردست:) لیکن ہمارے سارے پول آپ نے کھول دیئے اب کون آئے گا ہم سے اصلاح لینے۔ بلکہ اب تو کوئی صلاح بھی مارے گا۔:p
  11. رانا

    ڈاکٹر پرویز ہودبھائی: عصر حاضر کے سقراط

    ڈان کا وہ مضمون کونسا ہے جس کا ذکر ہے اس میں؟
  12. رانا

    اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ پر تجربات

    الگورتھم: پیچیدگیوں میں پڑے بغیر سادہ الفاظ میں بیان کیا جائے تو کچھ یوں ہوگا کہ اردود الفاظ کی وائس ریکارڈنگ مینول طریقے سے ڈیٹا بیس میں ڈالی جائے۔ یعنی ایک فیلڈ میں لفظ اور دوسری میں وائس بائنری ڈیٹا۔ پھر تحریر کے ایک ایک لفظ کو ڈیٹابیس میں سرچ کرکے متعلقہ آوازوں کی ایک زنجیر بنائی جائے۔ اور...
  13. رانا

    اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ پر تجربات

    یہ مسئلہ اس صورت میں زیادہ اور واضح ہوگا جب اس الگورتھم پر سافٹویئر بنانے کی کوشش کی جائے جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔ لیکن یہ بہرحال اہک جٹ قسم کا طریقہ ہے جو کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے کے مصداق تو قابلِ قبول ہوسکتا تھا لیکن اب جب کہ علم ہے کہ گوگل ہندی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ پر کافی کامیابی حاصل کر...
  14. رانا

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات (پیروڈی)

    واحد تو ہم نے کہیں نہیں ٹھہرایا۔ بس غیر شعراء کا نمائندہ بنا دیا ہے:) ویسے یہ شاعری سے اتنے بھی بد دل نہیں۔ ایشل کے دنوں میں یہ ایشل کی غزلوں پر داد دیتے پائے گئے تھے۔:p
  15. رانا

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات (پیروڈی)

    بہت شکریہ جاسمن بہنا۔:) داد دینے کا انداز تو آپ کا شاہانہ ہے کہ بادشاہوں کا دربار یاد آجاتا ہے۔۔۔ مابدولت کی طرف سے ڈھیروں زبریں (اشرفیاں) عطا کی جائیں۔۔۔ آپ کا خزانہ خالی نہیں ہوتا۔:LOL:
  16. رانا

    اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ پر تجربات

    اگر گوگل نے ہندی کی سپورٹ دے دی ہے تو پھر قوی امید ہے کہ اردو کی سپورٹ بھی جلد یا بدیر شامل کردی جائے گی۔ ایسی صورت میں انتظار ہی ایک بہترین آپشن ہے کیونکہ انتظار کرنے سے بہرحال ایک اچھی چیز ہاتھ آجائے گی کہ گوگل عموما جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اس میں ہم سے بہتر پرفارمنس دیتا ہے۔:) کم از کم اردو...
  17. رانا

    اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ پر تجربات

    اتفاق سے کوئی دو ہفتے پہلے اسی معاملے پر کسی وجہ سے توجہ مبذول ہوئی تو سرچ کرنے پر ایک دو نتائج اردو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کے ملے تھے۔ جن میں سے ایک تو سی ایل ای کا تھا بہت پرانا لیکن لنکس کی وجہ سے چیک نہیں کیا جاسکا۔ لیکن سرچ کرنے پر جو اس سمیت دیگر نتائج آئے تھے ان سے ایک شک سا ہوا تھا کہ غالبا ان...
  18. رانا

    (پیروڈی) ایک فکاہیہ نظم

    اردو محفل کی طبعیت سالگرہ کی خوشی میں بذلہ سنجی پر مائل دکھائی دیتی ہے۔:) اپنے دھاگے میں اردو کے معیار کی بات کرتے ہوئے ہم سے لفظ ’معیار‘ ہی غلط لکھا گیا یعنی جو معیار کا پیمانہ تھا وہی گردن زدنی ٹھہرا۔:) اور اس پوری نظم میں سے بھی صرف ایک لفظ چھٹانک کا وزن ہی عروض انجن کے نزدیک گردن زدنی ٹھہرا...
  19. رانا

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات (پیروڈی)

    آپ تو اسم با مسمٰی نکلے کہ خوب نکتہ پکڑا۔ اردو کے معیار کی بات ہورہی ہو اور معیار ہی کا "میعار" گر جائے۔:) نشاندہی کا شکریہ اور جزاک اللہ۔
Top