نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بچوں کے ساتھ انگلستان منتقل ہونے سے پہلے یہ وی لاگ ضرور سُنیے!

    سوڈان اور پاکستان، ہردو جگہ مسائل کی کمی نہیں نہ ہی میں ان کی موجودگی سے انکاری ہوں ... لیکن میرے لیے مذہبی اقدار معاشی مسائل پر ترجیح رکھتی ہیں (کم از کم ابھی تک، اللہ آگے بھی ثابت قدم رکھے) ... ویسے اگر کبھی امیگریش کی تو امریکا کی بائبل بیلٹ والی ریاستوں کی طرف ہی کروں گا ... یورپ تو پورا...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بچوں کے ساتھ انگلستان منتقل ہونے سے پہلے یہ وی لاگ ضرور سُنیے!

    بہت عرصہ پہلے ہی مغربی ممالک کی طرف امیگریشن نہ کرنےکا شعوری فیصلہ کیاتھا، جس کے پس پشت بنیادی وجہ یہی تھی کہ وہاں کے ماحول میں اگر بچے خدا نخواستہ کفر، الحاد یا لبرل ازم کے چنگل میں پھنس گئے تو اس کی ذمہ داری براہ راست میرے اوپر آئے گی، اور آخرت میں اس کا جواب دینا پڑے گا کہ جب رب کائنات اپنے...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    مکرمی ارشد صاحب ... یہ تو کوئی بات نہ ہوئی ... آپ اپنے مراسلوں پر دوبارہ غور کیجیے ... آپ کا فرمانا ہے کہ میرے مصرعے میں سے اگر بھلا کو حذف کر دیا جائے تو معنی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ....عرفان صاحب نے جو مثالیں فراہم کی ہیں، ان میں بھلا کو حذف کر دینے سے معانی میں کون سا ابہام پیدا ہوتا ہے؟ بصد...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    بھائی، ارشد صاحب مصر ہیں کہ بھلا کیونکر درست ہے لیکن کیونکر بھلا نہیں کہہ سکتے ...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    بہت شکریہ صابرہ بہن ... جزاک اللہ
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    بھائی جون کی کرپا سے .... جون ایلیا کی چائنا کاپیز کی بھرمار جو ہے مارکٹ میں :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    بہت شکریہ عرفان بھائی ... کیا کروں، آج کل حالات کچھ ایسے ہیں کہ آورد تک نہیں ہوتی، آمد کا تو ذکر ہی کیا :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    مکرمی ارشد صاحب آداب. آپ کی توجہ اور اظہار پسندیدگی کے لیے ممنون و متشکر ہوں. نہ کو دو حرفی باندھنے کو میں بھی بدعت سمجھتا ہوں، کبھی کبھار یہ بدعت سرزد ہو جاتی ہے ... شعر اگر مناسب محسوس ہو رکھ لیتا ہوں، شعوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس سے بچا جائے. آپ نے جو دیگر نکات اٹھائے ہیں،وہ دلچسپ ہیں. مستقبل...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    بہت شکریہ ظہیر بھائی، جزاک اللہ خیر. دہر والا شعر لکھنے میں غلطی ہوگئی ... یہ مصرع اصل میں یوں تھا مرے جیسا کوئی بھی دہر میں مہجور نہ ہوگا ... توجہ دلانے کے لیے شکرگزار ہوں.
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    عزیزان من آداب، ایک پرانی غزل آپ سب کی بصارتوں کی نذر ... گر قبول افتد زہے عزو شرف... ................................................................ زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا یہ دستور زباں بندی تو اب منظور نہ ہوگا جھکاؤ گے نہ جب تک سر یونہی مقہور ٹھہرو گے کہ آسانی سے غداری کا...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیسے کیسے نام

    سوڈان میں ایک دفعہ ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑا ... رسیپشنسٹ نے کہا کہ ابھی ڈاکٹر ایمن دستیاب ہیں ... ہم نے جھٹ استفسار کیا کہ کوئی میل ڈاکٹر دستیاب نہیں، تس پہ وہ مرد قلندر بولا دکتور أیمن رجل اور ہم دوران دندان سازی اس صدمے سے جوجتے رہے :) اسی طرح ایک بار ہمارے باس کی نئی سیکرٹری کی طرف سے ای...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیسے کیسے نام

    منزلہ ہی رکھ دیتے :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیسے کیسے نام

    اردو خط میں تو ایسے ہی لکھیں گے.
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیسے کیسے نام

    عربی میں چہرے کو وجہ کہتے ہیں ... وجہی کا مطلب ہوگا میرا چہرہ ... وجيه الگ لفظ ہے جس کے معنی صاحب مرتبہ، قابلِ شرف، عزت دار وغیرہ کے ہیں .
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیسے کیسے نام

    ابھی کچھ دن پہلے شوبز سے وابستہ ایک خاتون کا نام سنا ٹی وی پر ...انعمتَ ... 🤦
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ضرورتِ شعری

    جیسے آپ حضرات اشارہ کیا کہ زبان کا ارتقا ایک نہایت سست اور غیر محسوس عمل ہے ... سو اس بات کا تعین کرنا بھی متنازع ہو سکتا ہے کہ کافر بالفتح فا کو اساتذہ نے اس لیے استعمال کیا کہ اس وقت کے ثقہ اہل زبان اسے یوں ہی بولتے تھے ... یا پھر اہل زبان نے اساتذہ سے مرعوب ہو کر اس تلفظ کو اپنا لیا (اسی کو...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ضرورتِ شعری

    صوتیاتی مجبوری سے میری مراد کسی مخصوص آواز کا دوسری زبان میں موجود نہ ہوناتھی ... جیسے عربی حروف ث، ض، ع وغیرہ کی منفرد آواز ہمارے یہاں نہیں ... لیکن حرکات کو بلا ضرورت اوپر نیچے کرنا مجھے توعجیب لگتا ہے ...
Top