صوفیانہ
کل ایک تقریب میں، اپنی مختصر معروضات میں خواجہ حافظ شیرازی کا یہ خوب صورت شعر سنایا:
یک حرفِ صوفیانہ بگویم، اجازت است؟
ای نورِ دیدہ، صلح بِہ از جنگ و داوری
( ایک صوفیانہ بات عرض کروں، اجازت ہے؟ اے آنکھوں کی روشنی، جنگ اور ثالثی کے مقابلے میں صلح ہی بہتر ہے.)
صوفی مشرب کے اصولِ تربیت میں...