مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کوئی دن ایسا گزرا ہو جب میں نے اردو محفل کا رخ نہ کیا ہو۔ نبیل بھائی کی رائے کا احترام اپنی جگہ، تاہم میں مؤدبانہ اختلاف کی جسارت کروں گا۔ میرے نزدیک محفل گزشتہ ایک دو برس میں بھی صرف گپ شپ کا ذریعہ نہیں رہی، بلکہ یہ ایک فکری اور علمی تبادلہ خیال کا مؤثر پلیٹ فارم رہی ہے۔...
صاحب! آپ کے متعلق ہمیشہ خوش گمانی ہی رہی ہے۔ بے فکر رہیے۔ خدا آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ تبصرہ کہیں اور کرنا تھا، یہاں کر دیا۔ وہ کیا ہے نا کہ آج کل خوب رونق لگی ہوئی ہے۔ :)
ارے، میرا مقصد آپ کی دل آزاری نہ تھا۔
دراصل، ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ جیتی جاگتی رہیں، شاد آباد رہیں۔ آپ کا سایہ تادیر آپ کے بچوں پر قائم رہے۔
آپ کا سوشل ورک اسی طرح جاری و ساری رہے۔ وغیرہ وغیرہ۔