مجھکو لے جا کر ستاروں میں جڑے گا آسمان
پھر زمیں کا یہ خلا کیسے بھرے گا آسمان
شام کی سرخی پہن کر اور بن کر اک دلہن
رات کی کالی سیاہی اوڑھ لے گا آسمان
روز رکھ کر ہاتھ پر جلتا ہوا اک آفتاب
جب جلائے گا ہمیں ، خود بھی جلے گا آسمان
میں ستوں ہوں گر مرے پیروں تلے سے یہ زمین
کھینچ لی تم نے ، زمیں پر آ...